سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث لاکھوں ڈالرز کے آرڈر ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
کراچی:
ملک میں سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث لاکھوں ڈالرز کے آرڈرز ملتوی ہو رہے ہیں۔
ایس آر او 760 کی معطلی کے باعث سونے کے زیورات کی برآمدات بدترین بحران کا شکار ہوگئیں، جس کے نتیجے میں غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو نوٹس بھیجتے ہوئے ایڈوانس گولڈ کی واپسی اور واجبات کی ادائیگی روکنے کی شرط عائد کردی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے خریداروں نے اس ضمن میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی مکتوب ارسال کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایس آر او 760 کی معطلی کے بعد مارچ 2025ء میں موصول ہونے والے آرڈرز بھی مکمل نہ ہوسکے، جس کے باعث گزشتہ 4 ماہ میں ایک گرام زیورات بھی برآمد نہ ہوسکا اور ترسیلات زر کو 15 ملین ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
صورتحال یہ ہے کہ مجموعی طور پر 6 ملین ڈالر مالیت کا 50 کلو ایڈوانس گولڈ ملک میں پھنسا ہوا ہے، جو غیر ملکی خریداروں نے زیورات کی تیاری کے لیے فراہم کیا تھا۔
ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ اگر برآمدات فوری بحال نہ کی گئیں تو پاکستان کی ساکھ عالمی سطح پر بری طرح متاثر ہوگی اور وہ مارکیٹ، جو 50 سال کی محنت سے حاصل کی گئی تھی، بھارت کے ہاتھوں میں جارہی ہے۔
سابق چیئرمین حبیب الرحمن کے مطابق 8 بڑے ایکسپورٹرز کے پاس 60 ملین ڈالر کے آرڈرز موجود تھے، جو مشکل مقابلے کے بعد بھارت سے چھینے گئے تھے۔ ان آرڈرز کی تیاری کے لیے غیر ملکی خریداروں سے 50 کلو ایڈوانس گولڈ حاصل کرکے درآمد کیا گیا تھا، تاہم 6 مئی کو ایس آر او 760 کی معطلی سے نہ صرف یہ آرڈرز معطل ہوگئے بلکہ ایڈوانس گولڈ کی واپسی کا راستہ بھی بند ہوگیا۔ اب غیر ملکی خریدار قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہے ہیں۔
ایکسپورٹرز نے بتایا کہ وہ معاملے کے حل کے لیے متعلقہ وزارتوں اور اعلیٰ سرکاری حکام سے کئی بار ملاقات کرچکے ہیں اور انہیں ایکسپورٹ بحالی کی یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں، مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود یہ وعدے پورے نہیں ہوسکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زیورات کی غیر ملکی کے باعث
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 5300 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سے قیمتوں میں کمی کے بعد آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 5300 روپے اضافے کے بعد 424,162 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4544 روپے اضافے کے بعد363,650 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 333,357 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 53 ڈالر اضافے کے بعد 4018 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا