خیبرپختونخوا میں دھاندلی سے الیکشن لڑنے کی تیاری مگر پنجاب میں ہمت نہیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے انتخاب لڑنے کی تیاری ہے، جبکہ پنجاب میں عوامی فیصلے کو قبول کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شکست کا خوف ہے، لیکن خیبرپختونخوا میں دھاندلی کا سہارا لیا جائے گا، جو بالکل غیر معتبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر معافی مانگ لیں تب بھی اب انہیں کبھی اقتدار نہیں ملے گا ، خواجہ آصف
اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات سے متعلق فیصلوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاں حکومت اور کرسی ہو، وہاں انتخابات میں دلچسپی ہوتی ہے، لیکن جہاں عوام کا اصل فیصلہ ہو وہاں بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہاں اپنی حکومت ہے اور اپنی مرضی کا نتیجہ حاصل کیا جاسکتا ہے، مگر پنجاب میں الیکشن سے فرار اختیار کیا جا رہا ہے کیونکہ وہاں عوامی طاقت سے شکست یقینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹوں سے بات نہ کروانے کا شکوہ، خواجہ آصف کا جمائما کی ٹوئیٹ پر ردعمل
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے سہارے کھڑے ہیں، مگر پنجاب میں عوامی فیصلے کو قبول کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ یہ انتخابات نہیں بلکہ اپنی مرضی کا کھیل ہے جہاں جیت کی ضمانت ہو وہاں مقابلہ کیا جاتا ہے اور جہاں ہار یقینی ہو وہاں بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔
خواجہ آصف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عوامی اعتماد کی بجائے سرکاری مشینری کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتے ہیں، پنجاب میں شکست کا خوف ہے اور خیبرپختونخوا میں دھاندلی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہی ہے حقیقی سیاست جو مکمل طور پر دو نمبری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی ٹی آئی خواجہ آصف ضمنی الیکشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی خواجہ ا صف ضمنی الیکشن خیبرپختونخوا میں دھاندلی خواجہ آصف نے کہا کہ
پڑھیں:
دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان
دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)دولت مشترکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر مبصر گروپ کی رپورٹ رواں ماہ جاری کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق رپورٹ کا کچھ حصہ آن لائن زیر گردش ہے، اس لیک شدہ دستاویز پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان دولت مشترکہ نے اپنے بیان میں کہا ہے مبصر گروپ کی رپورٹ حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن پہلے ہی دی جا چکی۔ لیک ہونے والی دستاویزات پر پالیسی کے تحت تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ترجمان نے واضح کیا ہے دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کا کام ہر قسم کی مداخلت سے آزاد ہے۔ شفافیت اور غیر جانبداری پر مبنی انتخابی مشاہدے کے عزم پر قائم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو طلب کرلیا متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو طلب کرلیا گریٹر اسرائیل عالمی امن کیلئے خطرہ ہے؛ تمام حدیں پار کردیں، امیر قطر وزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر ’’سائنس آن ویلز‘‘سیریز کا دوسرا پروگرام اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ، چینی صدر کے ’’ہم نصیب معاشرے‘‘کے وژن کا عملی عکس نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم