جھکوں گا نہ سودا کروں گا،پارٹی ارکان پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دیں،عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قید تنہائی میں رکھنے ، ڈرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، میں جھکوں گا اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔ اڈیالہ جیل میں علیمہ خان اور دیگر دو بہنوں نے بانی سے ملاقات کی۔ علیمہ خان نے بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارکنان کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ، 4 مہینے بعد ہماری اکٹھے بہنوں کی ملاقات کرائی گئی، سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر اور علی ظفر سمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائیں ، ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیں، انتخابات میں حصہ لے کر ان انتخابات کو قانونی جواز فراہم نہیں کرنا چاہیے ، انہوں نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجا کو ہدایات دی ہیں۔ بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے ، آنکھ میں کوئی مسئلہ ہے ، اس کے لیے ہم عدالت میں درخواست دے رہے ہیں۔ بانی کو شیر شاہ اور شاہریز کی گرفتاری کا بتایا ، انہوں نے کہا ظلم و زیادتی کی ساری ذمہ داری عدلیہ پر ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں آپریشن روک دینا چاہی سے کیونکہ اس سے عدم استحکام پیدا ہو گا ، افغانوں کی واپسی پر شرمندہ ہوں۔ انہوں نے بونیر اور دیگر علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاری پر افسوس کا اظہار کیا۔ بانی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ مسترد کیا ہے، بشری بی بی کی صحت اچھی تھی۔ سلمان اکرم راجہ کا ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ بانی نے میرا استعفیٰ منظور نہیں کیا ، سیاسی کمیٹی بانی کی ہدایات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام بانی نے دوہرایا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 3 ماہ بعد ملاقات سے خوشی ہوئی ، ستمبر میں ہم عدلیہ کی آزادی ، جمہوریت کی بحالی اور بانی کی رہائی کے لیے بہت بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں، جیل میں بانی کی سہولیات بحال کر دی گئی ہیں، انہیں اب اخبار اور کتا بیں مہیا کی گئی ہیں، بانی نے KP میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بھر پور امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے، سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ دیا ہی نہیں تھا تو منظور یا مسترد ہونے کا معاملہ نہیں ہے۔ مزید بر آن بانی کے مطالعہ کیلئے کتا بیں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جیل انتظامیہ نے وصول کیں۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ سلمان اکرم بانی کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 17 سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ
ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے 17 سینیٹرز نے ایوانِ بالا کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے اجتماعی استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر علی ظفر نے استعفوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی، تحریک انصاف کی جانب سے تمام استعفے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی استعفے بعد میں آئیں گے۔
سینیٹر علی ظفر کے مطابق کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، احتجاجاً کمیٹیوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ حال ہی میں سینیٹر اعظم خان سواتی، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر دوست محمد اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ اعظم سواتی نے پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا تھا۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
اس حوالے سے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو کر موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، اپنے استعفے اپنے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھجوا رہے ہیں جو انہیں سینیٹ میں بھیجیں گے۔
سینیٹر علی ظفر نے اطلاعات نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے چیئرمین ذیشان خانزادہ نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے خارجہ امور، خزانہ، تجارت اور نجکاری کی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دے دیا۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں