بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر فیصل امین خان نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین خان نے بانی چیئرمین کی ہدایات پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصل امین خان نے اکنامک افیئرز، فوڈ سیکیورٹی اور پارلیمانی ٹاسک فورس سمیت مختلف کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ چیف وہیپ عامر ڈوگر کو بھجوا دیا گیا ہے۔
فیصل امین خان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات پر مزید اراکین کے استعفوں کا بھی امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی اسی نوعیت کے فیصلے سامنے آ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصل امین خان
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی ٹیم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر بانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے۔
این سی سی آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ جیل سے آپ کا پیغام کون لے کر جاتا ہے؟
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی تفتیشی ٹیم کو جواب دیا کہ پیغام جیل سے لے جانے والا کوئی خاص پیغام رساں نہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جب جب کوئی ملتا ہے تو وہ پیغام سوشل میڈیا ٹیم کو بھیج دیتا ہے، اگر بتایا سوشل میڈیا اکاونٹس کون چلاتا ہے تو وہ اغوا ہو جائے گا۔