اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف آج نارووال اور سیالکوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے جہاں انہیں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین این ڈی ایم اے اور وفاقی وزرا بھی ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزرا خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کے دورے میں شامل ہوں گے وزیراعظم کو سب سے پہلے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کروایا جائے گا۔

وزیراعظم کو فضائی معائنے کے ببعد متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں اور متاثرین کی بحالی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا مجوزہ دورہ گلگت منسوخ کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متاثرہ علاقوں

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ قطرمکمل؛ وطن واپس روانہ

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے 

قطر کے وزیر ثقافت  شیخ عبد الرحمن بن حمد بن جاسم بن حمد ال ثانی نے وزیراعظم کو دوحہ ائیرپورٹ پر الوداع کیا

اس دورے میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مختلف مسلم ممالک کے سربراہان سے  ملاقاتیں بھی کیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن چلے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کر کے لندن روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
  • وزیراعظم کا سہ ملکی دورہ شروع،سعودی عرب پہنچ گئے
  •  وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں طے
  • وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت
  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
  • شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ قطرمکمل؛ وطن واپس روانہ