فرحان سعید اور کنزا ہاشمی کی نئی جوڑی کو ناظرین نے مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
پاکستانی اداکار فرحان سعید اور کنزا ہاشمی کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’’لڈو‘‘ کے اعلان پر ناظرین نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ستارے حال ہی میں ڈرامہ ’شیریں فرہاد‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوا تھا۔
فرحان سعید، جو اپنے کیرئیر میں ’اُڈاری‘، ’میرے ہمسفر‘ اور ’سنو چندا‘ جیسے ہٹ ڈراموں سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے رہے ہیں، ان دنوں اپنی بہترین کارکردگی نہیں دے پارہے۔ ان کے مداح ان کے نئے منصوبوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب کنزا ہاشمی اپنے منفرد کرداروں اور پرکشش شخصیت کی وجہ سے مقبول ہیں۔ انہوں نے ’خوشبو میں بسے خط‘ اور ’شیریں فرہاد‘ جیسے ڈراموں میں اپنے فن کا جادو جگایا ہے۔
نئی فلم ’لڈو‘ علی معین اور ابو علیحہ کی تحریر اور ابو علیحہ کی ہدایتکاری میں بن رہی ہے، جس میں کراچی کے حقیقی پس منظر کو پیش کیا جائے گا۔ تاہم ناظرین اس جوڑی کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے پر تیار نہیں۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہے کہ ’’ایک اور فلاپ فلم‘‘، ’’ناکام ڈرامے کے بعد پھر کنزا ہاشمی کے ساتھ کیوں؟‘‘ اور ’’دوستی کے لیے نہیں، اچھے کام کے لیے کسی اور کے ساتھ کام کریں‘‘۔
یہ واضح ہے کہ ناظرین فرحان سعید سے کسی نئی ہیروئن کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ کنزا ہاشمی کے ساتھ ان کی کیمسٹری کام نہیں کر رہی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ’لڈو‘ فلم ان تاثرات کو بدل پاتی ہے یا نہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کنزا ہاشمی کے ساتھ
پڑھیں:
موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے، وزیر بلدیات سندھ
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے۔
انہوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والے دوسرے پاکستان انٹرنیشنل کجھور فیسٹول سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کیا اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کی۔
تقریب سے سی سی او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد فیض احمد، قونصل جنرل یو اے ای ڈاکٹر بخیت العتیق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کجھور فیسٹول کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے، کجھور فیسٹول ہمارے خلیجی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا ثبوت بھی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے کئی علاقوں میں بہترین کجھور پیدا کی جاتی ہے اور ہمارے یہاں کجھور سے بے شمار چیزیں بنائی جا رہی ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ کجھور کی صعنت کو کئی مسائل کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کجھور کی صعنت کے لیے کافی نقصان دے ثابت ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کجھور سے دیگر مصنوعات کے ریسرچ سینٹر بنائے ہیں۔ کجھور فیسٹول کا مقصد دیگر ممالک میں کجھور کی ایکسپورٹ کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات حکومت، سفیر اور قونصل جنرل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس فیسٹیول کے انعقاد سے سندھ اور پاکستان بھر کے کسانوں کو رابطے بڑھانے کے موقع فراہم کئے ہیں، جس سے پاکستان کے نہ صرف کاشتکاروں کو فائدہ ہو گا بلکہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بھی بڑھیں گے، سندھ حکومت اس ایکسپو کی معاونت کیلئے موجود ہے۔
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے۔ مختلف بین الاقوامی ریسرچرز یہاں آئے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی ماہرین سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے طریقہ ہائے کار سیکھیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پوری دنیا نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔ اقوامِ متحدہ نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے۔ اب تمام مسلمان ممالک ممکنہ طور پر کوئی پالیسی مرتب کریں گے۔
https://www.youtube.com/watch?v=HmeFsmU9zkU