یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا پلان تیار، اخراجات پورے کرنے کیلیے جائیدادیں بیچنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے لیے فنڈنگ پلان کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے حوالے سے حکومت نے 30 ارب 21 کروڑ روپے کا ضمنی بجٹ منظور کیا ہے تاکہ عمل کو مکمل کیا جا سکے۔ منصوبے کے تحت بندش کے دوران ملازمین کو سیورنس پیکیج، واجبات اور معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔
اس سلسلے میں وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت دی گئی ہے کہ مالی ضروریات کو مزید کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے اثاثے اور جائیدادیں رواں مالی سال میں فروخت کی جائیں گی اور ان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے بندش کے اخراجات جزوی طور پر پورے کیے جائیں گے۔ کمیٹی نے اس عمل کو شفاف اور منظم انداز میں آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوٹیلٹی اسٹورز
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔