پولیس کا ہیوی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سے ہمدردی کا تاثر درست نہیں، ایڈیشنل آئی جی
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
کراچی:
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ سڑکوں کی خرابی بھی حادثات کی ایک وجہ ہے، بدقسمتی ہے کہ برسات کے بعد سڑکیں خراب ہوتی ہیں، قوانین کی خلاف ورزی پر ہیوی ٹریفک کے صرف چالان نہیں کیے جاتے، مقدمات بھی کیے جاتے ہیں اور گاڑیاں بھی بند کی جاتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئینی بینچز کے سربراہ جسٹس کے کے آغا سے ملاقات کے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس کا ہیوی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سے ہمدردی کا تاثر درست نہیں ہے، پولیس کی تربیت متاثرین کی مدد کے لئے ہوتی ہے، پولیس نے جتنی ہیوی گاڑیاں بند کی ہیں، ہمیں زیادہ شکایات تو ہیوی ٹریفک ایسوسی ایشن کی ہوتی ہے پولیس کا کام متاثرین کی مدد کرنا ہے،قوانین کی خلاف ورزی پر ہیوی ٹریفک کے صرف چالان نہیں کئے جاتے، مقدمات بھی کئے جاتے ہیں اور گاڑیاں بھی بند کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر سے فیس لیس انفورسمنٹ سسٹم نافذ کررہے ہیں، اس سسٹم کے نفاذ سے پولیس کی مداخلت ختم ہوجائے گی، شواہد کی بنیاد پر ای چالان کی صورت میں کوئی تنازع نہیں ہوگا، ہیوی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے معاہدہ کیا ہے کہ ہیوی گاڑیوں میں حفاظتی جنگلے اور کیمرے نصب کریں گے، قانون پر سب کو عمل کرنا ہے اگر قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو قانون کے مطابق سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں ںے کہا کہ بڑی آبادی والے شہر میں ہیوی ٹریفک کے لئے فری ویز ہونی چاہیے، پورٹ تک ہیوی ٹریفک کی رسائی کے لئے علیحدہ روڈ ہونا چاہیے، کوشش کررہے ہیں کہ انڈسٹریل زونز میں ہیوی ٹریفک کے لئے مخصوص سڑکیں ہوں، ہیوی ٹریفک کو گلیوں اور چھوٹی سڑکوں پر آنے سے روکنے کے لئے کام کررہے ہیں، تمام اداروں کے ساتھ مل کر طویل المدتی پلان پر کام کررہے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ پولیس کی کوششوں سے جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے، سڑکوں کی خرابی بھی حادثات کی ایک وجہ ہے، بدقسمتی ہے کہ برسات کے بعد سڑکیں خراب ہوتی ہیں، میئر کراچی کا 106 سڑکوں کی مرمت کا اعلان خوش آئند ہے۔ سڑکوں سے مرمت سے شہریوں کو بڑی سہولت ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیوی ٹریفک کے ایسوسی ایشن کررہے ہیں کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی
اسلام آباد:اسلام آباد کی سڑکوں پر اوباش نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کردیا۔
نامعلوم نوجوان نے سرعام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ ویڈیو میں نوجوان گاڑی کے سن روف میں کھڑے ہوکر پاؤں سے گاڑی چلاتا بھی نظر آتا ہے۔ نوجوان گاڑی کے سن روف میں کھڑے ہوکر ہوائی فائرنگ بھی کررہا ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/kM32EPC0-jBGrqoj9.html
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آ نے سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پھیلتا ہے۔ لوگوں کا سرعام ہوائی فائرنگ کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
دریں اثنا اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو تھانہ لوہی بھیر پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کا تعلق جھنگی سیداں سے ہے۔ پولیس کی تحویل میں ملزم نے معافی نامے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کروادی ہے۔