پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بند یا کھولنے کا اختیار تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں موجود سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش یا بحالی کا فیصلہ کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں پہلے ہی تعلیمی ادارے 7 روز کے لیے بند کیے جا چکے ہیں، جو 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔
ادھر لاہور ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز نے شاہدرہ، چوہنگ، بند روڈ، شرقپور شریف، فیروزوالہ، خانقاہ ڈوگراں، نارنگ منڈی، منڈی فیض آباد، سید والا اور قصور کے علاقے کنگن پور سمیت 16 کالجز میں 29 اور 30 اگست کو تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
دوسری جانب سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 30 اور 31 اگست کو ہونے والے تمام تحریری امتحانات ملتوی کر دیے ۔
یہ فیصلہ چیئرمین پی پی ایس سی محمد عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس کے تحت انسپکٹر لیگل (پنجاب پولیس) سمیت مختلف سرکاری محکموں کی 434 آسامیوں پر بھرتی کے لیے ہونے والے امتحانات مؤخر کر دیے گئے ہیں۔
پی پی ایس سی کے مطابق یہ امتحانات لاہور میں ہونے تھے، جن میں 8 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کرنی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا، اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی پی ایس سی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز پر اپڈیٹس سے باخبر رہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دریائے راوی میں بلوکی بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ

سٹی 42: پنجاب بھر میں دریاؤں،بیراجوں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون مانیٹرنگ جاری ہے ۔ محکمہ آبپاشی نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری مشینری پہنچا دی۔
تمام بیراجز،نہروں،بند،ڈرین اور رود کوہیوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ۔ دریائے راوی میں بلوکی بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔ 
تین روز میں دریائے راوی میں پانی کابہاؤ35000کیوسک تک رہا۔تربیلا اور منگلا ڈیم میں آبی ذخائر کی سطح 1520فٹ تک ریکارڈ کی گئی۔
ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے ۔

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

متعلقہ مضامین

  • دریائے راوی میں بلوکی بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ
  • دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان