بارشوں کے باعث بڈنی نالہ میں سیلابی صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
پشاور:
بارشوں کے باعث بڈنی نالہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بڈنی نالہ میں درمنگی کے مقام پر پانی کا اخراج 11900 جبکہ پیر بالا کے مقام پر 9000 کیوسک سے تجاوز کرگیا۔
بڈنی نالہ کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس میں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی الرٹ ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نالہ کے قریب رہنے والے شہری آبادی کی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔ بڈنی نالہ میں شدید اخراج کے باعث نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے عوام کو مقامی ندی نالوں اور دریاؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو عوام کو باخبر رکھنے کے کئے مسجدوں میں اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بڈنی نالہ میں پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔