WE News:
2025-11-03@10:55:43 GMT

سرحدی تشدد ختم کرنے کی ذمہ داری بھارت پر ہے، بنگلہ دیش

اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT

سرحدی تشدد ختم کرنے کی ذمہ داری بھارت پر ہے، بنگلہ دیش

بنگلہ دیش نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرحد پر ہونے والے ہلاکت خیز واقعات اور غیر قانونی دھکیل دینے کی کارروائیوں کو فوری طور پر ختم کرے۔

یہ بات ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ اور اداریے میں سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کیجانب سے بنگلہ دیشیوں اور روہنگیا مسلمانوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری

بنگلہ دیش اور بھارت کی سرحد پر ہونے والی ہلاکتیں گزشتہ برسوں سے ایک سنجیدہ مسئلہ رہی ہیں، جس کی بنیادی وجہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF)کی دیکھتے ہی گولی مارنے (shoot on sight)کی  پالیسی مانی جاتی ہے۔

Indian Border Security Force (BSF) has illegally entered Bangladesh at the Krishnananda Baksi border in Fulbari Naodanga union of Kurigram.

Later, the local people gathered and chased them away like d⊕gs pic.twitter.com/0Ji7Q5bz2q

— Defence research forum DRF (@Defres360) February 15, 2025

رپورٹس کے مطابق، تقریباً ہر ہفتے بنگلہ دیشی شہریوں کے BSF کی فائرنگ کا شکار ہونے کی خبریں سامنے آتی ہیں۔

حال ہی میں دونوں ممالک کے بارڈر گارڈز (BGB اور BSF) کی 54ویں ڈی جی سطح کی کانفرنس کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں تشدد کو ختم کرنے کے لیے ایک عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

بیان میں BSF کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں اضافی حفاظتی اقدامات اور رات کے دوروں میں شدت لانے کا وعدہ شامل ہے۔

 جبکہ مشترکہ آگاہی پروگرامز اور معاشرتی و اقتصادی اقدامات کے ذریعے ہلاکتوں کو صفر تک کم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

تاہم اداریے میں تنقید کی گئی ہے کہ یہ اقدامات بنیادی اور ابتدائی حد تک ہیں، اور گزشتہ برسوں میں متاثرہ خاندانوں کے لیے یہ صرف نظری وعدے ہیں۔

مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ غیر قانونی push-ins کی کارروائیاں بھی سرحدی مسئلے کا حصہ بنی ہوئی ہیں، جن کے حوالے سے شفافیت اور قانونی طریقہ کار کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

اداریے کا کہنا ہے کہ سرحدی ہلاکتوں اور بنگلہ دیشی حدود میں غیر قانونی دھکیل دینے کی کارروائیوں کو ختم کرنے کی بھاری ذمہ داری بھارت پر ہے، اور اگر بھارت اپنی سابقہ وعدوں پر عمل نہ کرتا تو بنگلہ دیش اسے قبول نہیں کرے گا۔

یہ پیشرفت دونوں ممالک کے لیے امید کی کرن ہے، مگر بنگلہ دیش نے واضح کیا ہے کہ اسے صرف حقیقی اور ناقابلِ واپسی اقدامات کے ذریعے عملی شکل دی جانی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش بھارت ڈھاکہ ٹریبیون سرحدی تنازع

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بھارت ڈھاکہ ٹریبیون بنگلہ دیش کے لیے

پڑھیں:

طور خم بارڈر افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دیا جائے گا

ویب ڈیسک:طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دی جائے گی۔

 ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ نے بتایا کہ امیگریشن اور کسٹم کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کیا گیا، پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے، تاہم دوطرفہ تجارت کیلئے یہ بدستور بند ہی رہے گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا تجارت کیلئے پاک افغان سرحدیں کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

متعلقہ مضامین

  • صبا قمر نے الزامات عائد کرنے پر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
  • بنگلہ دیش ایئر فورس کا چین کے اشتراک سے ڈرون پلانٹ قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد؛ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  •  تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت 
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • طور خم بارڈر افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دیا جائے گا
  • پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری پر کڑی سزا دینے کا فیصلہ