کراچی:

ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں بیشترکاٹن زونز میں کپاس کی فصل بھی متاثر ہوئی ہے جس سے کاٹن ایئر 2025-26کے دوران ملک میں کپاس کی بہترین پیداوار کاخواب ایک بار پھر پورا نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے کپاس کی فصل متاثر ہونے کے ساتھ پنجاب بھر کے کاٹن زونز میں زیر زمین میٹھے پانی کے حامل علاقوں، سندھ کے بعض کاٹن زونز میں وائرس حملے کی اطلاعات زیرگردش ہیں لہذا کپاس کی فصل کو پہنچنے والے نقصانات کا درست اندازہ سیلاب اور بارشوں کے بعد ہی ممکن ہوسکے گا۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ  پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں پہلی مئی کے مہینے میں نئے کاٹن جننگ سیزن کاآغاز ہوگیا تھا اور توقع تھی پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کپاس کی پیداوار 20 تا 25فیصد بڑھ جائے گی لیکن پنجاب اور سندھ کے بیشترکاٹن زونز میں غیر متوقع بارشوں اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت زیادہ ہونے سے کپاس کی فصل حبس، وائرس کی زد میں آنے سے نمو متاثر ہوئی جو فی ایکڑ پیداوار بھی متاثر ہونے کے خدشات ظاہرکررہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں کپاس کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان پنجاب میں سب سے زیادہ کپاس پیداکرنیوالے ضلع بہاولنگر میں ہوا ہے، جہاں محتاط اندازے کے مطابق 40فیصد کے لگ بھگ کپاس کی فصل ضائع ہوچکی ہے، متوقع سیلاب اور بارشوں سے یہاں کپاس کی فصل کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پنجاب میں زیر زمین میٹھے پانی والے علاقوں جنہیں مقامی زبان میں کچے کا علاقہ کہاجاتا ہے میں گنے کی فصل پچھلے سالوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہونے سے یہاں پیدا ہونیوالی ماحولیاتی آلودگی سے کپاس کی فصل خاصی متاثر ہوئی ہے، ان علاقوں میں کپاس کی فصل پر وائرس کا حملہ بھی زیادہ دیکھا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کاٹن زونز میں میں کپاس کی کپاس کی فصل اور سیلاب

پڑھیں:

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پر حملے کا خدشہ، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن آج 31 اکتوبر کو پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کون بنے گا کروڑپتی (KBC) 17 میں نظر آئیں گے۔ تاہم اس ملاقات کے بعد، سینٹرل ایجنسیز کو بچن پر کسی حملے کا خدشہ ہے۔ جس پر مرکزی ایجنسیز نے 83 سالہ اداکار کی سیکیورٹی پر خطرے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے پرومو میں دلجیت دوسانجھ کو امیتابھ بچن کے پاؤں چھوتے دیکھا گیا۔ تاہم، خالصتان تنظیم ’سکس فار جسٹس‘ (SFJ) نے اس عمل پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا ہے کہ اس سے 1984 کے ہندو۔سکھ دنگوں کے متاثرین کی توہین ہوئی ہے۔ SFJ نے الزام لگایا کہ بچن نے اس وقت کے دوران ’خون کا بدلہ خون‘ کا نعرہ بلند کیا جس کے نتیجے میں بھارت بھر میں 30,000 سے زائد سکھ مرد، خواتین اور بچوں کی ہلاکت ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sonytvofficial

SFJ کے سربراہ گروپت ونت سنگھ پنن نے دوسانجھ کو دھمکی دی ہے کہ وہ 1 نومبر کو آسٹریلیا میں شیڈول ان کے کنسرٹ کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے۔ تنظیم نے سوشل میڈیا پر #BoycottDiljit اور #PanthicJustice جیسے ہیش ٹیگز بھی چلائے ہیں۔

مرکزی ایجنسیز نے دونوں شخصیات کی سیکیورٹی کے حوالے سے جائزہ شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیتابھ بچن بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ دلجیت دوسانجھ کنسرٹ کون بنے گا کروڑ پتی

متعلقہ مضامین

  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • کورونا کی شکار خواتین کے نومولود بچوں میں آٹزم ڈس آرڈرکا انکشاف
  • خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان
  • ماں کے دورانِ حمل کووڈ کا شکار ہونے پر بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ پایا گیا، امریکی تحقیق
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • تنزانیہ میں انتخابی دھاندلی کے الزامات، 3 دن میں 700 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
  • شوگر ملز مالکان کیلئے اہم اعلان، پیداوار کی مانیٹرنگ اب الیکٹرانک ہوگی
  • بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پر حملے کا خدشہ، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ
  • سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ تقسیم، امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں، انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی: مریم نواز