ماورا حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کے چند ماہ بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حاملہ ہونے کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ماورا حسین نے ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پستہ سبز پشواس زیب تن کیا۔ اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو متعدد صارفین نے یہ قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔
ان خبروں نے تیزی سے مختلف سوشل میڈیا پیجز اور مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ کئی صارفین نے نہ صرف قیاس آرائیاں کیں بلکہ تبصرے بھی کیے جس کے باعث معاملہ مزید موضوع بحث بن گیا۔
View this post on Instagram
A post shared by MAWRA (@mawrellous)
اداکارہ نے ان افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور وضاحت کی کہ ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اس وقت اپنی ازدواجی زندگی کے ابتدائی خوشگوار ایام گزار رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ اس وقت کو بھرپور انداز میں انجوائے کریں۔
ماورا حسین نے مزید کہا کہ مداحوں اور صارفین سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ خبریں نہ پھیلائی جائیں کیونکہ اس سے بلاوجہ غلط تاثر پیدا ہوتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بھی دلچسپ انداز میں ان تمام دعووں کی نفی کی۔
یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے اچانک شادی کا اعلان کیا تھا۔ اس خبر نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی تھی کیونکہ دونوں اداکار کئی ڈراموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور شائقین کی جانب سے انہیں ایک مقبول جوڑی سمجھا جاتا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماورا حسین
پڑھیں:
بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔