گزشتہ روز اسلام اباد میں گھر کے باہر سے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس لڑکی جس کا نام سامعہ حجاب ہے۔ وہ ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر نمایاں ہے۔

وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے کہا کہ میری دوست کائنات کی سالگرہ پارٹی میں حسن زاہد نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی۔ میں چونکہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوں تو حسن زاہد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کو منع کیا اور خود کو اس سے دور کر لیا۔

پہلے یہ میرے گھر کے باہر آ کر بیٹھا کرتا تھا، میرے والد صاحب حیات نہیں ہیں میں اپنے گھر کی بڑی ہوں، اور والدہ پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالتی تھی، اس کی وجہ سے میں نے دو نمبر تبدیل بھی کیے!
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب pic.

twitter.com/i26XaQcP6i

— WE News (@WENewsPk) September 1, 2025

’حسن زاہد نے مختلف نمبروں سے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھ سے دوستی یا شادی کرنے کا اظہار کیا۔ میں نے اس شخص کے 28 موبائل فون نمبرز بلاک کیے لیکن اس کے باوجود وہ مجھ سے رابطہ کرتا رہا۔ میں نے پہلے بھی پولیس کو 2 مرتبہ اطلاع دی تاہم چند دنوں کے بعد حسن زاہد کی جانب سے دوبارہ سے رابطوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا تھا۔‘

اس نے مجھے کہا کہ میں تم سے شادی کروں گا اور تمہیں بیسمنٹ میں بند کر دوں گا، لیکن اس سے پہلے ہی میں 15 پہ کال کروائی تھی، کیونکہ یہ صبح سے ہی میرے گھر کا پیچھا کر رہا تھا!
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب pic.twitter.com/M3ilvVvpVh

— WE News (@WENewsPk) September 1, 2025

سامعہ حجاب نے بتایا ’ حسن اور اس کی والدہ نے بھی رشتہ بھیجا اور شادی کی پیشکش کی جس پر میں نے ان سے وقت مانگا تھا۔ تاہم حسن زاہد کی حرکتیں ایسی نہیں تھی کہ اس سے شادی کی جا سکے لیکن پھر بھی میں نے ان کے بہت سے اصرار کے باوجود غور وفکر کرتی رہی۔‘

سی سی ٹی وی فوٹیج میں سب نظر آ رہا ہے کہ وہ لڑکا کیسے ہمارے گھر کے باہر آیا، یہ کافی ٹائم سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا، میں نے پچھلے دو مہینوں میں اس کے 28 سے زیادہ نمبر بلاک کیے ہیں اور دھمکیاں دیتا تھا، ابھی اس نے میری والدہ کو کہا کہ اس کا رشتہ مجھے دے دیں، نہیں تو میں اسکی… pic.twitter.com/v86X7Tx84Q

— WE News (@WENewsPk) September 1, 2025

گزشتہ روز حسن زاہد میری بیمار والدہ کی عیادت کے لیے میرے گھر آیا۔ اس نے میری والدہ سے کہا کہ اگر آپ نے اپنی بیٹی کی شادی میرے ساتھ نہیں کی تو میں اس کی ٹانگیں توڑ دوں گا۔ اس کے علاوہ اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ بعد میں جاتے ہوئے اس نے مجھے کہا کہ میں نے تمہیں جو تحائف بھیجے تھے، وہ تمام تحائف مجھے واپس دو۔ اس نے میرا موبائل بھی مجھ سے چھین لیا اور مجھے زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی اس موقع پر اس کے ساتھ اس کا ایک دوست بھی موجود تھا جو اسے بتاتا رہا کہ یہاں پر کیمرے لگے ہیں ایسی حرکت نہ کرو۔

میں نے 15 دو، تین بار پہ پہلے بھی کال کی تھی جب اس نے میرا کارڈ چوری کیا تھا! ٹک ٹاکر سامعہ حجاب pic.twitter.com/Rz0WhIXvF6

— WE News (@WENewsPk) September 1, 2025

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے مزید کیا کہنا، جانیے اس ویڈیو میں

میں حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب سے بہت خوش ہوں انہوں نے اس معاملے کو بہت اچھے سے نوٹس لیا یے! ٹک ٹاکر سامعہ حجاب pic.twitter.com/jy1M14cwpP

— WE News (@WENewsPk) September 1, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر ٹک ٹاکر سامعہ حجاب pic twitter com حسن زاہد کہا کہ

پڑھیں:

تباہ کن اسلحہ کے ساتھ گھروں کو لوٹنے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے بیان کو بے بنیاد اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی اور کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا افغان سرزمین پر پناہ گزینوں کے طور پر موجودگی کا دعویٰ بالکل مضحکہ خیز ہے۔

واضح رہے کہ استنبول مذاکرات میں شریک افغان وفد نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دہشت گرد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع نے سوال اٹھایا کہ یہ کس طرح کے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں کو انتہائی تباہ کن اسلحے سے لیس ہو کر واپس جا رہے ہیں؟

Afghan delegation’s claim that TTP terrorists are actually Pakistani refugees returning to their homes, absurd. He questioned how these so-called refugees could be returning armed with highly destructive weapons, not traveling openly by buses, trucks, or cars on main roads, but…

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 30, 2025

انہوں نے کہا کہ یہ کیسے پناہ گزین ہیں جو سڑکوں یا گاڑیوں کے ذریعے نہیں بلکہ چوروں کی طرح پہاڑوں کے دشوار گزار راستوں سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے افغان وفد کے موقف کو ان کی نیت کی بے ایمانی اور عدم صداقت کا غماز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ بیان ان کی کمزوری اور عدم خلوص کو ظاہر کرتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہوئی تو پاکستان ہر قیمت پر جواب دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • لاٹری ٹکٹ گھر بھولنے والے امریکی شہری نے 5 لاکھ ڈالر کیسے جیت لیے؟
  • بھارت ایک اور سازش ناکام:’’را‘‘ کے لئے جاسوسی کرنے والا ماہی گیر گرفتار،اعجاز ملاح نے اعتراف جرم کرلیا
  • معاملات بہتر کیسے ہونگے؟
  • ’کھودا پہاڑ نکلا تابنا‘، اٹلی کی سبز ممی کا معمہ حل ہوگیا!
  • ’مجھے اکیلا چھوڑ دو‘، بھارتی اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ میڈیا پر برہم
  • تباہ کن اسلحہ کے ساتھ گھروں کو لوٹنے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف