چین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے والےبھائی ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، محمد شہباز شریف اس وقت 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد گار منانے کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔منگل کے روز

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے والے سچے دوست اور بھائی ہیں اور ایک دوسر ے پر اعتماد اور اصولوں پر قائم رہنے والے حقیقی دوست ہیں۔ تاریخ کے شدید امتحانات سے گزر کر پروان چڑھنے والی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے ۔ دونوں ممالک کو نئے دور میں قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہوگا اور چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنا ہوگا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے اور ہمسایہ ممالک کے لیے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک مثال قائم کی جائے۔


شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اتحاد برقرار رکھنے، ترقی پر توجہ مرکوز کرنے اور اپنی قومی طاقت کو بڑھانے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے، اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے “2.

0 اپ گریڈڈ ورژن” اور چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر، صنعت، زراعت، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور پاکستان کی آزادانہ ترقیاتی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور دوطرفہ تعاون کے لئے محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لئے پاکستان عملی اور موثر اقدامات کرے گا۔ فریقین کو اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانا چاہیے، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنا چاہیے، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنا چاہیے اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کا تحفظ کرنا چاہیے۔

پاکستان کے وزیراعظم محمدشہباز شریف نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی کامیابی کی 80 ویں یاد منانے پر مبارکباد دی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے عالمی فاشسٹ مخالف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا، چین کو بچایا اور دنیا کو بدل دیا۔ پاک چین دوستی کی گہری جڑیں 20 کروڑ سے زائد پاکستانی عوام کے دلوں میں پیوست ہیں اور ہر نسل چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بے لوث مدد کو یاد رکھتی ہے اور کوئی بھی طاقت پاک چین دوستی کو ہلا نہیں سکتی۔

پاکستان ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مسلسل مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور پاک چین تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی تجویز عالمی امن، ترقی اور استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور پاکستان اس کی مکمل حمایت اور اس پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ چیئرمین میپکو بورڈ نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک دے دیا فتنۃ الخوارج ؛ معصوم بچوں، شہریوں اور تعلیم و امن کے سب سے بڑے دشمن دہشتگردوں کی مالی معاونت کےلئے پختونخوا سے بھاری مقدار میں سونے کی افغانستان اسمگلنگ اگر خاتون کو جنات نے غائب کیا ہے تو انہیں بھی فریق بنانا چاہیے تھا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور پاکستان کے ساتھ

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ، پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 ) پاکستان سمیت 16 ممالک نے غزہ کے محصور عوام کے لئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس قافلے کے خلاف کسی بھی غیر قانونی یا پرتشدد اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا پاکستان، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائشیا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، قطر، سلووینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے.

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے عوام تک انسانی امداد پہنچانا ہے اور اس مشن کے خلاف کوئی بھی رکاوٹ یا خلاف ورزی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے منافی ہوگی وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ فلوٹیلا شرکا کے خلاف کسی بھی غیر قانونی کارروائی پر احتساب ہوگا. اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین کا احترام سب کا مشترکہ مقصد ہے وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملہ یا غیر قانونی حراست احتساب کے زمرے میں آئے گی.                                                                                                                                                                                                 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، سعودی عرب معاہدہ دوسرے اسلامی ممالک تک وسعت پا رہا ہے؟
  • محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی
  • ٹرمپ اپنے دوسرے سرکاری دورے پر برطانیہ میں
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ، پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
  • عوام تیاری کرلیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان
  • ایمان مزاری کی غیر حاضری، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت
  • تھر میں کوئلہ گیسیفیکیشن پلانٹ کی تنصیب، چینی کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط