حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں، حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف پر کڑی تنقید کی ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جہاں اظہار خیال کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بیوروکریسی کو نشانہ بنانے کا ایک شوق سا بن گیا ہے، اپنی شہرت کے لیے اپنے ہی ایوان پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔
بیوروکریسی کو برا کہنے کا بڑا شوق چڑھا ہوا ، اپنی شہرت کیلئے اپنے ہی ایوان پر الزام تراشی کر رہے ہیں، نظام کو ہائبرڈ نظام کہتے ہیں، یہی کچھ کرنا ہے تو حکومت سے نکل جائیں، میرے ضلع میں کوئی کام غلط ہے تو میں کیسے ذمہ دار نہیں؟ حنیف عباسی کی خواجہ آصف @KhawajaMAsif پر کڑی تنقید pic.
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) September 2, 2025
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بڑے ڈیم ڈکٹیٹرز کے دور میں بنے، سیاستدان قومی معاملات پر اتفاق رائے نہیں کر پاتے: خواجہ آصف
انہوں نے کہاکہ ایک طرف نظام کو ہائبرڈ کہا جاتا ہے اور دوسری طرف اسی نظام کا حصہ بن کر اس پر تنقید کی جاتی ہے۔ اگر یہی طرزِ عمل اپنانا ہے تو حکومت میں بیٹھنے کے بجائے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں چلے جائیں کیونکہ حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔
وزیر حکومت نے کہا کہ کس کنٹریکٹر کی جرات ہے کہ راولپنڈی میں ناقص کام کرکے ادائیگی وصول کر لے؟ اگر میرے ضلع میں کوئی غلط کام ہوتا ہے تو میں اس کا ذمہ دار ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے بڑے بڑے پل اور اسپتال تعمیر کیے لیکن کبھی کسی کنٹریکٹر پر الزام نہیں لگایا۔ اگر مقصد صرف بیانات دینا ہے تو حکومت چھوڑ دینا ہی بہتر ہے، کیونکہ یہ طرزِ گفتگو حکومتی بینچوں پر مناسب نہیں۔
حنیف عباسی نے کہاکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہر کوئی وائرل ہونے کی خواہش رکھتا ہے، لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ بہت سی چیزیں ایسی بھی ہیں جو وائرل ہو جائیں تو نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اللہ کا خوف کرنا چاہیے اور معمولی مفاد کے لیے بڑے نقصان کی راہ اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ ان کے بقول صرف آدھا کلو گوشت حاصل کرنے کے لیے پوری بھینس ذبح کرنے کی کوشش دانشمندی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف سیالکوٹ میں سڑک کی ناقص تعمیر پر بول پڑے، شدید تحفظات کا اظہار
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے حالیہ دنوں میں بیوروکریسی پر کھل کر تنقید کی ہے۔ حالیہ سیلاب میں ہونے والی تباہی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کا میک اپ کرکے افتتاح کا فوٹو سیشن کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے تمام مسائل کا ذمہ دار بیوروکریسی کو قرار دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الزام تراشی بیوروکریسی تنقید حنیف عباسی خواجہ آصف قومی اسمبلی وزیر دفاع وزیر ریلوے وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الزام تراشی بیوروکریسی تنقید حنیف عباسی خواجہ ا صف قومی اسمبلی وزیر دفاع وزیر ریلوے وی نیوز حنیف عباسی خواجہ ا صف انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے وزیر دفاع کو موجودہ میری ٹائم چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جامع تیاریوں سے آگاہ کیا۔ مزید برآں، وزیر دفاع کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا، جن کا مقصد پاکستان نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور جدید بنانا ہے۔ وزیر دفاع نے جدید پلیٹ فارمز اور آلات کی حالیہ شمولیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان جدید آلات کی شمولیت سے سمندری دفاع کو نمایاں طور پر تقویت ملے گی۔