بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ ذمہ دار قرار، جے آئی ٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ ذمہ دار قرار، جے آئی ٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)بالاج ٹیپو قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کے ذرائع کے مطابق خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو قتل کی منصوبہ بندی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ گوگی بٹ قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔بتایا گیا ہے کہ گوگی بٹ نے امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی میں براہِ راست کردار ادا کیا۔
مزید انکشاف ہوا ہے کہ گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیسز میں بھی نامزد ملزم رہا ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر عدالت سے گوگی بٹ کی ضمانت منسوخ کروانے کی استدعا کرے گی۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ ملک سے فرار ہو گیا تھا، جبکہ کیس میں مرکزی ملزم طیفی بٹ تاحال اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس امیر بالاج ٹیپو کو لاہور میں شادی کی ایک تقریب میں قتل کردیا گیا تھا۔ وہ ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں پولیس کے سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھے، جہاں قاتل نے کیمرہ مین کا روپ دھارا ہوا تھا جس نے امیر بالاج کے پاس پہنچ کر فائرنگ شروع کر دی جس سے امیر بالاج ٹیپو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ وہاں موجودان کے 2محافظ اور دولہا کا بھائی شدید زخمی ہوئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں، حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں، حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید ٹیلی کام سیکٹر میں کارٹیلائزیشن، پی ٹی سی ایل نے 46کروڑ روپے جرمانہ ادا کردیا علیمہ خان سے صحافی کے چبھتے سوالات، بانی پی ٹی آئی کی بہن کا جواب دینے سے گریز راولپنڈی،شادی کاجھانسہ دے کر پرنسپل کی متعدد بار جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2بار حاملہ ہوگئی علی امین گنڈاپور کی سات پشتیں بھی کالاباغ ڈیم کو زندہ نہیں کرسکتیں، ایمل ولی خان صدر پاکستان کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جے آئی ٹی قتل کیس کیس میں گوگی بٹ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات ، مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ
اویس کیانی :وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے قطر کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
ملاقات میں وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیاجس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اس نازک وقت میں قطر کے ساتھ پاکستان کی ہرممکن حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کی سنگین پامالی قرار دیا۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
گزشتہ ہفتے دوحہ کے دورے کے دوران امیر قطر سے اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ، تاریخی اور پائیدار تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔
وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا، اس سلسلے میں انہوں نے قطر کی طرف سے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو بھی سراہا۔
لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیراعظم نے کہا کہ قطر کی درخواست پر پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔
امیر قطر نے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت کے ساتھ ساتھ اس مشکل وقت میں قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 12 ستمبر کو دوحہ کے دورے کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطےمیں رہنے پراتفاق کیا۔
9 شہریوں کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار