عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم پاکستان اور بیرون ملک اپنے بیک ٹو بیک کنسرٹس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں ایسے ہی ایک کنسرٹ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ 

کینیڈا کے شہر وینکوور میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی ایک مداح اسٹیج پر چڑھ کر گلوکار کے بلکل سامنے بےہودہ انداز میں ڈانس کر رہی ہے۔

خاتون مداح کے ڈانس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا، "موسیقی نے لوگوں کو دیوانہ، غیر معمولی اور مفلوج بنا دیا ہے۔ ایسے لوگوں کو دیکھنا مزاحیہ ہے۔"

ایک اور نے لکھا، ’’یہ بےہودگی کی انتہا ہے، اور لوگ سوچتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات انہیں جدید اور منفرد بناتے ہیں۔‘‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Abbas Aadeez (@abbasaadeez)

ایک مداح نے تبصرہ کیا، "یہ لڑکی اس مچھر کی طرح ہے جو جب میں واش روم میں جاتا ہوں تو کان کے پاس ڈانس کرتا ہے۔" ایک اور مداح نے لکھا، "یہ نامناسب ہے۔"

کچھ لوگوں نے عاطف اسلم کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات پر بھی سوال اٹھایا، ایک مداح نے کہا، ’ان کے والد کا ابھی انتقال ہوا ہے اور وہ کنسرٹس میں مصروف ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ ایسا کون سا رشتہ بنایا جو انہیں روک نہیں پایا۔‘

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال صوبائی خزانے سے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے گئے۔

پشاور سے جاری بیان میں مزمل اسلم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو صحت کارڈ پلس پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صحت کارڈ کی مد میں 3 ارب روپے فوری جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں اور کہا کہ محکمہ صحت پی ٹی آئی حکومت کے وژن کی اولین ترجیح ہے۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ رواں سال صوبائی محکمہ خزانہ نے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 ماہ میں صحت کارڈ کےلیے 9 اعشاریہ 65 ارب جاری کیے گئے ہیں، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت خدمات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’اداکار کریں تو فن، ہم کریں تو جہنمی‘، زاہد احمد کے بیان پر کانٹینٹ کریئٹرز کا شدید ردِعمل
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • خواتین ورلڈکپ فائنل میں تاخیر، بھارتی میڈیا نے انتظامیہ پر تنقید کے تیر برسا دیے
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
  • مصری رہنما کی اسرائیل سے متعلق عرب ممالک کی پالیسی پر شدید تنقید
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • مری بھوربن کے ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 90 افراد گرفتار
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی