اسلام آباد:

ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کمال کادیوگلو کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

وفد کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر انکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون میں پیشرفت اور دورِ جدید کی جنگ کے پیش نظر جدید عسکری شعبوں میں مشترکہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا جوکہ مشترکہ مذہبی عقائد اور تزویراتی ہم اہنگی کا مظہر ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ قرابت داری کا موجِب ہیں۔

انہوں نے ترک کیڈٹس کے پہلے بیچ کی تربیت کے لیے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان آمد کو دونوں فضائی افواج کے مابین  پائیدار برادرانہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ یہ سنگ میل دونوں ممالک کے مابین موجودہ دفاعی شراکت داری میں ایک نئے باب کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی اعتماد کے فروغ اور ایئر واریئرز کی جدید تربیت کے مشترکہ وژن کا غماز ہے۔

دونوں سربراہان نے مشترکہ تربیت، فضائی مشقوں اور ملٹی ڈومین آپریشنز سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کمال قادی اوغلو کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک وفد کا پرتپاک استقبال کیا
ترک کمانڈر کو چاق و چوبند پی اے ایف دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا
ملاقات میں خطے کی سلامتی، دفاعی تعاون اور جدید جنگی شعبوں پر… pic.

twitter.com/rPkig3jRxK

— Siddeeq Sajid (@S_SajidOfficial) September 3, 2025

جنرل ضیاء کمال کادیوگلو نے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران ایئر چیف کی متحرک اوردوراندیش قیادت میں پاک فضائیہ کی جانب سے پیش کردہ شاندار آپریشنل کارکردگی کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں و قومی خودمختاری کے دفاع کے پاک فضائیہ کے عزم کی تعریف کی۔

انہوں نے ملٹی ڈومین وارفیئر کے طریقہ کار سے متعلق جامع تربیت کے حصول اور پاک فضائیہ کی ثابت شدہ آپریشنل حکمت عملیوں اور عسکری کامیابیوں سے استفادہ حاصل کرنے کی ترک فضائیہ کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ترک فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ جنگ کے تجربات سے آپریشنل استفادہ حاصل کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا جس کے ذریعے ترک فضائیہ اپنی عسکری حکمت عملیوں کو مزید تقویت دینے کے ساتھ ساتھ مجموعی آپریشنل تیاریوں کو بہتر بنا سکے گی.

معزز مہمان نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں بھی اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور جدید ایرو اسپیس، تکنیکی ترقی اور آپریشنل خود انحصاری کے فروغ کے لیئے پاک فضائیہ کی جانب سے تیار کردہ مقامی ٹیکنالوجی کی تعریف کی۔  سربراہان نے دونوں فضائی افواج کی جانب سے باہمی تجربات، علمی اشتراک اور آپریشنل مہارت کی بنیاد پر ایک مربوط ٹیم کی حیثیت سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترک فضائیہ کے کمانڈر کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا یہ دورہ، دونوں برادر ممالک کے مابین تزویراتی شراکت داری کے فروغ اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے مابین پائیدار دفاعی تعلقات کyو مستحکم کرنے کے لازوال عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ترک فضائیہ کے کمانڈر کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ اسلام آباد فضائیہ کی کے مابین

پڑھیں:

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے. 

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ 

میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔  

متعلقہ مضامین

  • ویزہ اوور سٹے پر ڈی پورٹ ہونے والوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر قانونی قرار
  • بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے