امریکی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ گوگل کو اپنے کروم براؤزر یا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو فروخت یا تقسیم کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ فیصلے کے بعد گوگل کمپنی الفابیٹ کے شیئرز میں قریباً 8 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی قیمت $211.35 تک پہنچ گئی، جس سے مارکیٹ میں 150 بلین ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: اینٹی ٹرسٹ کیس میں گوگل بڑی کارروائی سے بچ گیا

عدالت نے کہا کہ کروم یا اینڈرائیڈ کی فروخت سے مقابلے میں اضافہ نہیں ہوگا اور صارفین و ڈیوائس مینوفیکچررز پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ تاہم، گوگل کو بعض عملی اقدامات کرنے ہوں گے، جیسے دیگر سرچ انجنز کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنا اور ڈیوائس مینوفیکچررز پر پابند معاہدے ختم کرنا تاکہ مارکیٹ میں مقابلہ بہتر ہو سکے۔

مزید پڑھیں: جیمینی دستاویزات پڑھ کر صارفین کو سنائے گی، گوگل ڈاکس کا اہم فیچر متعارف

اس فیصلے سے گوگل اپنے اہم پلیٹ فارمز برقرار رکھتے ہوئے بھی محدود ریگولیٹری پابندیوں کے تحت کام کرے گا، جبکہ سرمایہ کاروں نے اس فیصلے کو کمپنی کے لیے مثبت قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کروم براؤزر گوگل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم گوگل

پڑھیں:

بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد

بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔

ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیٹس میں پریکٹس کرانے کیلیے آنے والے کلب کرکٹرز پر موبائل فونز سے تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

عام طور پر مہمان سائیڈز کو دبئی کے مختلف کلبز کے بولرز پریکٹس کراتے ہیں۔

اس مرتبہ پاکستانی نیٹ بولرز کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے پر نہ صرف پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے جو بھی کلب کرکٹرز آتے ہیں ان سے موبائل فون لے لیے جاتے اور جب ٹیم اپنا سامان پیک کرکے واپس روانہ ہوتی تب ہی یہ موبائل واپس کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
  • آسٹریلیا : 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد کر دی
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر سخت پابندی عائد
  • سی سی ڈی کے قیام کیخلاف درخواست، لاہورہائیکورٹ نے وکیل کو پٹیشن میں ترمیم کی مہلت دیدی
  • ‘نینو بنانا’ ایڈیٹنگ ٹول کی وجہ سے گوگل جیمنی ایپ اسٹور پر پہلے نمبر پر آنے میں کامیاب
  • چیٹ جی پی ٹی مقبولیت کھو بیٹھا، امریکا اور برطانیہ میں گوگل جیمینائی ٹاپ پر
  • گوگل جیمینائی نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • اسٹارلنک کی سروس میں خلل، امریکا میں ہزاروں صارفین متاثر