الیکشن کمیشن نے ڈی ایم او کے فیصلے کیخلاف میئر کراچی کی اپیل بحال کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اپیل بحال کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی کارروائی کی۔
سماعت کے دوران مرتضیٰ وہاب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی ایم او نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا اور کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔ الزام یہ لگایا گیا کہ الیکشن مہم کے دوران انہوں نے پریس کانفرنس کی، جس کے بعد ہماری اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی۔ وکیل نے استدعا کی کہ ہماری اپیل بحال کی جائے۔
الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ مرتضیٰ وہاب کی اپیل مقررہ وقت کے بعد دائر ہونے کی بنا پر مسترد کی گئی تھی۔ اس موقع پر ممبر پنجاب نے ریمارکس دیے کہ کمیشن نے متعدد بار آپ کو طلب کیا لیکن آپ پیش نہیں ہوئے۔
وکیل نے جواب دیا کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں شدید بارشوں کے باعث ہم پیش نہیں ہو سکے تھے، جس پر ممبر پنجاب نے کہا کہ بارش تو اب ہوئی ہے، کمیشن آپ کو ایک سال سے بلا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپیل بحال کی گئی تو دوبارہ آپ 6 ماہ کے لیے غائب نہ ہو جائیں۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے مرتضیٰ وہاب کی اپیل بحال کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اپیل بحال ڈی ایم او
پڑھیں:
پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط
اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط تحریر کیا ہے۔
خط کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر اینٹی کرپشن انکوائری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائری الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کے کام میں مداخلت ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پی کے 79 کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کا کیس الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت ہے، الیکشن ٹربیونل بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کو دیکھنے کا مجاز ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کام کرتےہیں۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کے خلاف جاری نوٹس واپس لیےجائیں، نوٹس واپس نہ لیے گئے تو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور دیگر افسران کوذاتی حثیت میں طلب کیا جائے گا۔