اسلام آباد کچہری میں نوسربازی کا دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جعلی اشتہاری ملزم پیش کردیا گیا۔

اشتہاری ملزم نے اپنی جگہ اپنے دوست کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ضمانت مسترد کرکے دوست کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا، عالت سے حوالات لے جاتے ہوئے ملزم نے دوبارہ عدالت جانے کی استدعا کی۔

دوبارہ عدالت کے روبرو پیش ہوکر ملزم نے اقرار کیا کہ میں اصلی ملزم نہیں ہوں۔

واقعہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں پیش آیا، اشتہاری ملزم بلال خان نے اپنی جگہ شاہد کریم نامی شخص کو عدالت میں پیش کردیا۔

دوست کی جگہ پیش ہونیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا، بعدازاں تھاںہ لوہی بھیر نے اصلی اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، دونوں دوست اکٹھے جیل پہنچیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اشتہاری ملزم پیش کردیا عدالت میں

پڑھیں:

لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا

علامتی تصویر۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹی اور کمرہ اندر سے لاک کیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا اور لاش برآمد کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا
  • صوبائی حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا
  • چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا
  • جعلی ڈگری کیس، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام سے روک دیا گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • ٹنڈوآدم ،جعلی چیک دینے کے الزام میں ضمانت کی درخواستیں رد
  • چیئرمین سی ڈی اے سے قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی ملاقات، شہری تعاون، ثقافتی تبادلے اور ماحول دوست منصوبوں پر تفصیلی گفتگو
  • وزیراعظم نے اسلام آباد میں زمینوں پر قبضے اور جعلسازی کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی