پاکستان ہاکی کیلیے اعزاز، فیض محمد کی ایف آئی ایچ امپائرنگ کمیٹی میں دوبارہ تقرری
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
سابق انٹرنیشنل امپائر فیض محمد کی ایف آئی ایچ امپائرنگ کمیٹی میں دوبارہ تقرری پاکستان ہاکی کیلیے ایک اعزاز ہے۔
پشاور سے تعلق رکھنے بین الاقوامی شہرت یافتہ سابق انٹرنیشنل امپائر اور موجودہ ایف آئی ایچ امپائرز مینیجر و ایجوکیٹر فیض محمد کو ایک بار پھر اگلے دو سال کے لیے ایف آئی ایچ امپائرنگ کمیٹی میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
وہ اس وقت ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) امپائرنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔
یہ تقرری پاکستان ہاکی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دی جا رہی ہے۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران فیض محمد نے امپائرنگ کے معیار کو بلند کرنے، پورے ایشیا میں ترقی اور تربیتی پروگرامز شروع کرنے اور امپائر مینیجرز اور آفیشلز کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ان کی انتھک محنت نے ایشین امپائرنگ کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں تک پہنچایا۔
فیض محمد نے ہاکی کے ہر میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
ان کی خدمات کے پیش نظر ان کی تقرری اس امر کی غماز ہے کہ پاکستان کی انٹرنیشنل ہاکی کے لیے اہمیت کسی بھی طور کم نہیں ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امپائرنگ کمیٹی پاکستان ہاکی ایف آئی ایچ فیض محمد
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف آج عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلیے قطر روانہ ہوں گے
اسلام آ باد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج دوحا میں منعقد ہونے والی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر جائیں گے۔
پاکستان کے شراکت میں بلایا گیا یہ سربراہی اجلاس دوحا پر اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔
او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت، حکومتوں اور اعلیٰ حکام کی سربراہی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔
پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر و دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قبل ازیں یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے لیے وزیر اعظم نے 11 ستمبر 2025 کو دوحا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے قطر کی سلامتی و خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے قطری قیادت سے ملاقات کی تھی۔