لوئر دیر:

دیر بالا کے علاقوں ماتاڑ اور بڈالئی کے درمیان واقع سیاحتی مقام سکائی لینڈ کی ملکیت پر ایک بار پھر سنگین تصادم شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو کر بھاری ہتھیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

جھڑپ کے دوران ایک دینی مدرسے کا طالب علم فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی طالب علم کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ علاقے کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تاحال جھڑپ روکنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی

امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی کے نارتھ کڈروس ٹاؤن شپ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ملزمان کی جانب سے دوران تلاشی کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • ساہیوال، پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار، کانسٹیبل بھی زخمی
  • امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس افسر ہلاک، 2 شدید زخمی
  • پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
  • امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی
  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی