سیلابی صورتحال، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے سبب پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلابی صورتحال کے سبب الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں ضمنی الیکشن موخر کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے چار صوبائی حلقوں میں بھی ضمنی الیکشن موخرکردیا گیا ہے جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال شامل ہیں۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر ضمنی الیکشنز روکے گئے، پنجاب حکومت اور متعلقہ ڈی آر اوز اور آر اوز نے الیکشنز روکنے کی درخواست کی، پنجاب حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا آج اجلاس ہوا اور الیکشن کمیشن نے عوامی مفاد میں ضمنی الیکشنز روکنے کا فیصلہ کیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنز اور عملے کی عدم دستیابی کا سامنا ہے، بتایا گیا پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، بتایا گیا کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں، سیلاب زدگان کے ریلیف اقدامات کی وجہ سے انتخابات کرانے کے لیے صوبائی انتظامیہ دستیاب نہیں ہے اور سیلاب کی وجہ سے کئی علاقے خالی ہوچکے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایسی صورتحال میں الیکشنز کرادئیے تو ووٹرز ٹرن آؤٹ کم ہوسکتا ہے، ان حلقوں میں الیکشنز 18 ستمبر اور 5 اکتوبر کو شیڈول تھے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کی وجہ سے کے مطابق
پڑھیں:
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔