سیلابی صورتحال ، پنجاب میں قومی اسمبلی کے 5، پنجاب کے 4حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے سبب پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سیلابی صورتحال کے سبب الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں ضمنی الیکشن موخر کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے چار صوبائی حلقوں میں بھی ضمنی الیکشن موخرکردیا گیا ہے جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال شامل ہیں۔اسی طرح پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر ضمنی الیکشنز روکے گئے، پنجاب حکومت اور متعلقہ ڈی آر اوز اور آر اوز نے الیکشنز روکنے کی درخواست کی، پنجاب حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا آج اجلاس ہوا اور الیکشن کمیشن نے عوامی مفاد میں ضمنی الیکشنز روکنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنز اور عملے کی عدم دستیابی کا سامنا ہے، بتایا گیا پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، بتایا گیا کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں، سیلاب زدگان کے ریلیف اقدامات کی وجہ سے انتخابات کرانے کے لیے صوبائی انتظامیہ دستیاب نہیں ہے اور سیلاب کی وجہ سے کئی علاقے خالی ہوچکے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایسی صورتحال میں الیکشنز کرادئیے تو ووٹرز ٹرن آوٹ کم ہوسکتا ہے، ان حلقوں میں الیکشنز 18 ستمبر اور 5 اکتوبر کو شیڈول تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45کروڑ روپے کی امداد کا اعلان برطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45کروڑ روپے کی امداد کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، روڈ انفراسٹرکچر اور سروس ڈیلیوری سے متعلق منصوبوں کی.

.. انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، 6ممالک میں ایف آئی اے کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیورو کریٹس کی ریٹائرمنٹ کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے وزیراعظم محمد شہبازشریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انتخابات ملتوی سیلابی صورتحال قومی اسمبلی کے الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن کی وجہ سے پنجاب کے کے مطابق

پڑھیں:

 محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

 لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر
  •  محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے اڑھائی ماہ کی مہلت دے دی
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے ڈھائی ماہ کی مہلت دیدی
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نومبر میں جاری کرینگے، الیکشن کمیشن
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر