اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 6 ستمبرہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 1965 کی قربانیوں کا جذبہ ایک لازوال روشنی ہے، یہ ہماری آئندہ نسلوں کو ہر آزمائش اور چیلنج میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، کوئی بھی چیلنج ہمیں خودداری اور خودمختاری کے راستے سے منحرف نہیں کر سکتا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے دوران ہماری بہادر افواج نے 1965ء کی طرح فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یوم شہدا اور دفاع پر پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اور عزم کا دن ہے، 1965 کا وہ ناقابل تسخیر جذبہ آج بھی زندہ ہے، حالیہ معرکہ حق میں ایک بار پھر مسلح افواج اور عوام آہنی دیوار بن گئے۔

محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فوج، بحریہ اور فضائیہ نے بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، ہم بھارتی اشتعال انگیزیوں اور بدلتے علاقائی تناظر کی حقیقت سے غافل نہیں رہ سکتے، ہم اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط اور جدید بناتے رہیں گے۔

پاک فوج کا شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء اور ان کے خاندانوں کو بھرپور خراج عقیدت پش کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول، ایئر چیفس نے بھی شہداء کے لیے عقیدت کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر 1965ء پاکستانی قوم کے اٹل عزم اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی علامت ہے، اس تاریخی دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت سے ڈٹ کر مقابلہ کیا، ایک ایسے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جو اسلحے اور تعداد میں کہیں زیادہ طاقتور تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ شجاعت اور قربانی کے یہ کارنامے لازوال نقش چھوڑ گئے، متحد قوم کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی، ہمارے بے خوف ہیروز کی جرات آنے والی نسلوں کے لئے ہمیشہ مشعلِ راہ بنی رہے گی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے شہدا اور ہیروز کا عظیم ورثہ ہمیشہ زندہ رہے گا، آج پوری قوم اپنے شہدا، غازیوں اور اُن کے خاندانوں کو سلام پیش کرتی ہے، شہدا اور ان کے خاندانوں نے اس عظیم ملک کے دفاع کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

مسلح افواج بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹی ہے، قدرتی آفات اور مصیبتوں کے وقت بھی پاکستانی عوام کا ساتھ دیا، افواج ملک بھر میں جاری سیلاب سے متاثرہ عوام کی بھرپور مدد جاری رکھیں گی، یوم دفاع و شہداء انتہائی عاجزی و انکساری کے ساتھ منایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ اس مقدس ذمہ داری کو نبھانے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں جو قوم نے ہمیں سونپی ہے، مسلح افواج ہر دم چوکس اور ہر قسم کے خطرے کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

اپنے پیغام میں کہا کہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور قوت عطا فرمائے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاک فوج کہا کہ

پڑھیں:

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام

ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ یکم نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947ء کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرکے پاکستان سے الحاق کیا، 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • غزہ میں امن فوج یا اسرائیلی تحفظ
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
  • جرات، بہادری و ہمت کے نشان، غازیانِ گلگت بلتستان کو سلام
  • ملتان میں طلبا کا گیریژن کا دورہ، فوجی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
  • زوبین گارگ کی اہلیہ نے شوہر کے ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط شیئر کردیا
  • سوشل میڈیا ہماری خودی کو کیسے بدل رہا ہے.
  • سکھر: عوامی اتحاد وینگ لائرز فورم کے تحت اغواء کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجارہاہے
  • خواجہ نظام الدین کا تاریخ میں نام سنہری حرفوں میں درج ہے، وسیم شیخ