سعودی پانیوں میں سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ متاثر ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب زیرِ سمندر کیبل کٹ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:45 ہزار کلومیٹر طویل دنیا کی تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی
پی ٹی سی ایل کے مطابق یہ کٹ ایس ایم ڈبلیو 4 (SMW4) اور آئی می وی (IMEWE) سسٹمز پر ہوئی ہے، جو پاکستان کو دنیا سے جوڑنے والی اہم انٹرنیٹ کیبلز ہیں۔
کمپنی نے بتایا کہ عالمی پارٹنرز فوری طور پر ان کیبلز کی مرمت پر کام کر رہے ہیں، جبکہ مقامی ٹیمیں صارفین پر اثرات کم کرنے کے لیے متبادل بینڈوڈتھ فراہم کرنے کی کوشش میں ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے صارفین کی صبر و تحمل اور سمجھ بوجھ کے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بہتر انٹرنیٹ سروس: کیا ’2 افریقہ کیبل‘ شارک سے محفوظ رہے گی؟
ادھر ڈاؤن ڈیٹیکٹر (Down Detector) نامی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ ہفتے کی صبح صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ خرابی کی شکایات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ صبح 9 بجے تک شکایات کی تعداد اچانک بڑھ گئی۔
یاد رہے کہ رواں سال پاکستان میں ایک اور اہم سب میرین کیبل ’افریقہ-1‘ کو انٹرنیٹ سسٹم سے جوڑا گیا ہے۔ یہ 10 ہزار کلومیٹر طویل کیبل پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور فرانس سے منسلک کرتی ہے۔
یہ منصوبہ 2020 میں منظور ہوا تھا اور 2026 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیٹ کیبل پاکستان پی ٹی سی ایل زیرسمندر کیبل سمندر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ کیبل پاکستان پی ٹی سی ایل زیرسمندر کیبل
پڑھیں:
امن و امان کی صورتحال ،کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کیلیے معطل کر دی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی سفارش پر ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی انتظامات کو مزید موثربنانے کیلیے کیا گیا ، انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا اطلاق پورے ضلع کوئٹہ میں کیا گیا۔