انقرہ میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب؛ ترک وزیر دفاع کی شرکت اور اظہارِ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
پاکستان کے یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے پاکستانی سفارت خانہ انقرہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترک وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی جرأت، قربانیوں اور قومی خودمختاری و سالمیت کے دفاع کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترک وزیرِ دفاع یاشار گلر تھے جب کہ دیگر معزز مہمانوں میں ارکانِ پارلیمان، چیف آف جنرل اسٹاف، کمانڈر ترک بری فوج، کمانڈر ترک فضائیہ، چیئرمین بیوک بیرلیک پارٹی، دفاعی صنعت کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل دمیر، ترک سول و عسکری حکام، سفرا، دفاعی اتاشی، میڈیا نمائندگان اور ترکی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔
اپنے خطاب میں ترک وزیرِ دفاع یاشار گلر نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور مستحکم دفاعی تعلقات کو سراہا اور پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے دفاعی تعاون، مشترکہ پیداوار، تربیت اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار بھی کیا۔
پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے اپنے خطاب میں 6 ستمبر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن پاکستانی قوم اور افواج کی یکجہتی، عزم اور بہادری کی علامت ہے۔ انہوں نے 1965ء کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دن، عددی برتری رکھنے والے دشمن نے پاکستان پر بلااشتعال حملہ کیا جس کا پاکستانی افواج نے پوری قوم کی حمایت سے بھرپور جواب دیا۔
سفیر پاکستان نے حالیہ معرکہ حق میں پاکستان کی عسکری کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر پاکستان نے اپنی صلاحیت، تیاری اور خودمختاری کے دفاع کے عزم کا مظاہرہ کیا۔ ہماری افواج نے تحمل، درستگی اور طاقت کے ساتھ جواب دیا جو کہ امن سے وابستگی اور قومی خودمختاری کے دفاع کا ثبوت ہے۔
انہوں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے جموں و کشمیر کے تنازع کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ آخر میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترک قیادت اور عوام کا پاکستان اور کشمیری عوام کے لیے مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پاک ترکی اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ، بالخصوص دفاعی تعاون اور عوامی روابط کو سراہا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق
انہوں نے کہاکہ امریکا، چین، سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی، پاکستان اب عالمی سطح پر قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں مٰں سرمایہ کاری کررہا ہے، ہم نے دنیا بھر میں سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ دنیا پاکستان کی کامیابیوں کی معترف ہے۔ وسط ایشیائی ممالک آذربائیجان اور ترکمانستان تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
مزید پڑھیں: سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل، 5 نئے راہداری منصوبے شامل ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہاکہ پاکستان ترکیہ اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے، اور اسلاموفوبیا کے خلاف ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے۔
انہوں ںے کہاکہ پاکستان اصلاحات پر مکمل توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی سفارت کاری اعتماد اور استحکام کی عکاسی کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک چین دوستی خواجہ آصف سعودی عرب تعلقات سفارتی کامیابیاں سی پیک وزیر دفاع وی نیوز