یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پشاور میں یادگار شہداء پر پھول چڑھانے کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پشاور میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
تقریب میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ عسکری و سول حکام، طلباء وطالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
شہداء کے اہل خانہ اور تقریب میں موجود تمام افراد نے بھی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔
اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، حاضرین کا جذبہ حب الوطنی اور پاک فوج سے محبت و عقیدت کا اظہار دیدنی تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یادگار شہداء پر شہداء کے
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔