یوم فضائیہ 7 ستمبر ، جب پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کی فضائی قوت کو ناکام بنایا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس)
ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔

یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے آج شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جبکہ سلامی بھی پیش کی جائے گی۔

یہ دن دفاع وطن کے ان عظیم فضائی معرکوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن پر بھرپور غلبہ حاصل کیا اور اپنی بے مثال کارکردگی سے وطن کی فضائی حدود کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

1965 کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے دشمن کے کئی فضائی اڈے تباہ کیے اور اپنی تعداد کے لحاظ سے کہیں بڑی بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا۔

پاک فضائیہ نے 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے ساتھ 7 ستمبر کو اپنی جرات، مہارت اور بہادری کی تاریخ رقم کی۔ اس دن کا سب سے شاندار کارنامہ اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کا تھا، جنہوں نے اپنے جنگی طیارے سے صرف چند منٹوں کے اندر دشمن کے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے۔
سات ستمبر 1965 کو سرگودھا کے محاذ پر اسکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) نے دشمن کے پانچ بھارتی ہنٹر طیارے مار گرائے۔ ان میں سے چار طیارے صرف 30 سیکنڈ کے اندر گرائے گئے، جو آج بھی دنیا کی فضائی جنگی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

ایم ایم عالم کا یہ کارنامہ پاکستان ایئر فورس کو دنیا کی بہترین فضائیہ کے طور پر منوانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوا۔

جنگ کے آغاز میں ہی پاک فضائیہ نے بھارتی ایئر بیس پٹھانکوٹ، ہلواڑہ اور جمنا نگر پر کامیاب حملے کیے جس سے بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان ہوا۔

لاہور اور سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فضائیہ نے زمینی افواج کو فضائی مدد فراہم کی اور بھارتی حملے کو پسپا کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جرات اور مہارت نے دشمن کے جدید طیاروں کو تباہ کیا، حالانکہ بھارتی فضائیہ کی تعداد پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی۔

7 ستمبر کا دن قوم کو یہ یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کے محافظ اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ہر وقت ملک کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں۔

یہ دن پاکستان کے فضائی دفاعی محاذ پر ہونے والی قربانیوں اور کامیابیوں کا غماز ہے، جو پاکستانی قوم کی قوتِ ارادی اور عزم کا مظہر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں بدترین اسرائیلی مظالم جاری، ہرگھنٹے ایک بچہ شہید ہونے کا انکشاف نبی کریم ﷺ کی ولادت کے 1500 سال مکمل ہونے پر جشن، فضائیں درود و سلام سے معطر بھارتی آبی جارحیت جاری؛ دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، چناب اور راوی کی بھی سطح بلند سیلاب متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کا یومِ ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ڈریپ، ڈائریکٹوریٹ کوالٹی کنٹرول اور ایف آئی اے کراچی کا جوائنٹ آپریشن، بڑی تعداد میں نان رجسٹرڈ اور جعلی ادویات پکڑائی گئیں، تفصیلات و.

.. ملک میں سیلابی صورتحال، وفاقی حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کے کی فضائی

پڑھیں:

قومی ائیرلائن کے پرسیشن انجینیئرنگ شعبے کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی

قومی ائیرلائن کی نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے غیر معمولی اجلاس عام میں قومی ائیرلائن کے شعبہ پرسیشن انجینیئرنگ کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے پی ای سی پی ایل کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔25 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے متفقہ طور پر پرسیشن انجینئرنگ شعبے کی منتقلی کی منظوری دی۔اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پی آئی اے کا پرسیشن انجینئرنگ شعبہ یکم مئی 2025 سے باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کی زیلی کمپنی پی ای سی پی ایل کے حوالے کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فضائی حدودکی پابندی سےپاکستان سےبراہ راست فضائی رابطوں میں تاخیرکاسامنا ہے،ہائی کمشنربنگلادیش
  • ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری: بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناکام
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • بھارتی پروپیگنڈے کا نیا حربہ ناکام، اعجاز ملاح کا اعترافی بیان منظر عام پر، عطا تارڑ و طلال چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
  • زوبین گارگ کی اہلیہ نے شوہر کے ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط شیئر کردیا
  • قومی ائیرلائن کے پرسیشن انجینیئرنگ شعبے کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی