زیڈ کے بی کا ملک گیر مشن: صحت، تعلیم اور روزگار کی مفت فراہمی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد،: زیڈ کے بی کے وائس چیرمین محبت بن ظاہر (ایم بی زیڈ) نے صحت عامہ، تعلیم اور روزگار کی پاکستان بھر میں فراہمی کے مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کمپنی اس وقت پچاس ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کر چکی ہے۔

عیدمیلاد النبیﷺ اور یوم دفاع کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستانی قوم کو فرقہ واریت اور اقربا پروری کے خلاف یکجا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

ایم بی زیڈ نے کہا کے رسول کریم ﷺ کی سیرت کی پیروی کر کے ہی قوم ہر طرح کے مسائل اور چیلینجز کا سامنا کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اللہ تعالی نے ہر مسئلے کا حل قرآن مجید اور رسول کریم ﷺ کے ذریعے تمام بنی نوع انسانوں تک پہنچا دیا ہے۔ اب یہ انسانوں کا کام ہے کہ وہ اس سے کیسے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔

یوم دفاع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج کہ جانباز اور بہادر سپوت ہر موقع پر وطن عزیز کے لیئے جانیں قربان کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے شہیدوں اور ان کے لواحقین کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوری قوم کی جانب سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہماری شان ہیں، سیاسی جماعتیں ہمارا سرمایہ ہیں، علماء کرام اوراساتذہ ہمارے سر کا تاج ہیں، سرکاری ملازمین ہمارا دماغ اورمیڈیا ہماری آواز ہے۔

ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملکی معیشت میں انفراسٹرکچر کی تعمیر ناگزیر ہے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے، زیڈ کے بی نے فیصلہ کیا ہے آئندہ منصوبوں میں عوامی و کاروباری شراکت داری کو بلاسود یقینی بنایا جائے گا۔ ایم بی زیڈ نے کہا کہ ان کی کمپنی بینکوں سے قرضہ لے گی اور نہ ہی حکومتی سرمایہ کاری کو استعمال کرے گی۔

انہوں نے کہا ملک اس وقت سیلابی آفت میں مبتلا ہے۔ اس ظمن میں زیڈ کے بی حکومت پاکستان اور پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور سیلاب زدگان کی چاہے وہ کہیں بھی ہوں ہر ممکن مدد کرے گی۔

انہوں نے واضع کیا کہ ان کی کمپنی کا نہ تو کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے اور نہ ہی وہ سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایم بی زیڈ نے میڈیا کو بتایا کہ زیڈ کے بی نورنامہ فاونڈیشن عنقریب صحت عامہ اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی اقدام کرنے جا رہی ہے۔ فاونڈیشن کے تحت ضرورت مند لوگوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہائیکورٹ کا سی ڈی اے انتظامیہ کے خلاف بڑا حکم، آفیسران کی پروموشن سے روک دیا، تفصیلات سب نیوز پر ہائیکورٹ کا سی ڈی اے انتظامیہ کے خلاف بڑا حکم، آفیسران کی پروموشن سے روک دیا، تفصیلات سب نیوز پر عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس، عدالت نے وزیراعظم کو 12 ستمبر کو طلب کرلیا تارکینِ وطن ہمارا فخر ہیں، اوورسیز مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہے: چوہدری جعفر اقبال انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد تین ملکی سیریز، فائنل میں پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 142رنز کا ہدف سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے تیار رہیں، صدر مملکت کی ہدایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: روزگار کی زیڈ کے بی

پڑھیں:

ٹنڈو الہ یار : گرین ویلیو انٹر پرائز پروگرام کی جانب سے زرعی کاروباری میلے میں شرکاء اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • تنزانیا: انتخابات میں خاتون صدر کامیاب‘ملک گیر پرتشدد مظاہرے
  • حکومت نے نوجوانوں کا روزگار چھینا اور ملک کی دولت دوستوں کو دے دی، پرینکا گاندھی
  • تنزانیہ میں اپوزیشن کا انتخابات کیخلاف ماننے سے انکار؛ مظاہروں میں 700 ہلاکتیں
  • ہم نے مختصر دور حکومت میں وسائل کی منصفانہ تقسیم پر توجہ دی، گلبر خان
  • ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان
  • جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان
  • پاکستان کی سوڈان میں مظالم کی شدید مذمت، فوری جنگ بندی، سیاسی حل پر زور
  • ٹنڈو الہ یار : گرین ویلیو انٹر پرائز پروگرام کی جانب سے زرعی کاروباری میلے میں شرکاء اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے
  • ویمنز ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی