بنگلادیشی مشیر برائے مذہبی امور نے کہا ہے کہ نواز شریف آج بھی بنگلادیش کے عوام میں خوشبو کی طرح بستے ہیں جبکہ میں مریم نواز کی تقاریر کو بہت عرصے سے فالو کررہا ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بنگلا دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین  نے ملاقات کی جس میں ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بنگلا دیش میں موجود 500 پاکستانی طلبا کیلیے اسکالرز شپس کا اعلان بھی کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل آج بھی بنگلا دیشی بھائیوں کی محبت موجزن ہے، ایم ایم عالم کو آج بھی پاکستانی قوم اپنا ہیرو سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی باہمی قربت بڑھانے بہترین وقت ہے، بنگلا دیش اپنے عوام کی معاشی ترقی کے حوالے سے تیزی سے ابھر کر سامنے آیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی مریم نواز شریف نے بنگلا دیش کی گارمنٹس، مائیکروفنانس اور خواتین کی شمولیت میں کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کا رشتہ سرحدوں سے بالاتر نسل در نسل بھائی چارے پر مشتمل ہے-

انہوں نے کہا کہ تجارت اور براہ راست رابطے پاکستان اور بنگلا دیش کے عوامی تعلقات کو مزید تقویت بخشیں گے،  پنجاب بنگلا دیش کے ساتھ گرین انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اور بنگلا دیش کے مابین فلڈ مینجمنٹ اور زرعی پائیداری میں بھی شراکت داری کا خیر مقدم کریں گے جبکہ خطے میں امن، خوشحالی کے لئے پاک-بنگلا دوستی کو دیرپا شراکت داری میں بدلیں گے۔

بنگلادیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین نے کہا کہ بنگلا دیش کے عوام ایٹمی دھماکہ کرنے پر محمد نواز شریف کو بڑے ہیرو کے طور پر دیکھتے ہیں۔ نواز شریف آج بھی بنگلا دیشی عوام کے دل میں خوشبو کی طرح بستے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کی نئی نسل کے دلوں میں محمد نواز شریف کیلئے بہت عزت و احترام ہے جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوامی خدمات اور سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بنگلادیشی مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خاطر محمد نواز شریف اور انکے خاندان کی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔بنگلا دیش ہرسطح پر پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے ملک کو تاریکی سے روشنی کی طرف لائے ہیں۔ بنگلادیشی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تقریروں کو بہت عرصے سے فالو کررہاہوں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف محمد نواز شریف اور بنگلا بھی بنگلا کے عوام آج بھی دیش کے

پڑھیں:

سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد

 وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘
  • مریم نواز شریف، ریکھا گپتا اور اسموگ کا عذاب
  • فضل الرحمان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر برس پڑے