توشہ خانہ کے تحائف کی بولیوں میں نجی تخمینہ کاروں کی عدم دلچسپی برقرار، مسلسل چوتھی بار کوئی بولی موصول نہیں ہوئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
توشہ خانہ کے تحائف کی بولیوں میں نجی تخمینہ کاروں کی عدم دلچسپی برقرار، مسلسل چوتھی بار کوئی بولی موصول نہیں ہوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)توشہ خانہ کے تحائف کی بولیوں میں نجی تخمینہ کاروں کی عدم دلچسپی برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن کو مسلسل چوتھی بار نجی تخمینہ کاروں سے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی،کابینہ ڈویژن نے نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے مختلف کٹیگریز کے تحائف کی، جس میں زیورات ،گھڑیاں اور کارپٹس سمیت دیگر تحائف شامل ہیں، قدر معلوم کرنے کے لیے نجی تخمینہ کاروں سے گزشتہ ماہ بولیاں طلب کی تھیں، تاہم اس میں نجی تخمینہ کاروں نے حصہ نہیں لیا۔کابینہ ڈویژن ذرائع کے مطابق اگرچہ نجی تخمینہ کار توشہ خانہ کے تحائف کی قدر معلوم کرنے کے عمل کا حصہ نہیں بنے، تاہم سرکاری سطح پر پاکستان کسٹمز کے ذریعے توشہ خانے میں موصول تحائف کی قیمتوں کے تعین کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ کابینہ ڈویژن نیکامیاب نجی تخمینہ کاروں کے ساتھ ایک سال کے لیے معاہدہ کرنے کی پیشکش کی تھی اور کامیاب اپریزرز کو تحائف کے تخمینوں کے لیے چارجز بھی ادا کیے جانے تھے۔اس سے قبل، کابینہ ڈویژن نے مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا، اسی مدت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحق ڈار، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق صدر عارف علوی، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سمیت دیگر شخصیات کو تحائف ملے۔
واضح رہے کہ شہباز حکومت نے مارچ 2023 میں تحائف کے حوالے سے نیا طریقہ کار وضع کیا تھا، وصول کنندہ کو 300 امریکی ڈالر تک کے مالیت کا تحفہ رکھنے کی اجازت دی گئی، 300 ڈالرز سے زائد مالیت کا تحفہ توشہ خانہ کی ملکیت میں جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان پر قرضے اور واجبات 94ہزار 197ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے پاکستان پر قرضے اور واجبات 94ہزار 197ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے شکار صحافی نے تھانے میں علیمہ خان کیخلاف درخواست جمع کرادی سونا، تانبہ و دیگر نایاب دھاتیں نکالنے کیلئے حکومت اور امریکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط عمران خان کیخلاف ہرجانے کا کیس، وزیراعظم ویڈیو لنک پر جرح کیلئے طلب قازقستان کے نائب وزیراعظم وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے خیبرپختونخوا اسمبلی، گستاخ صحابہ کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی قرارداد منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: توشہ خانہ کے تحائف کی میں نجی تخمینہ کاروں
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں کل توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ
—فائل فوٹوزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل ہونے والی توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔
اس ضمن میں بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کو عدالتی عملے نے آگاہ کر دیا ہے۔
کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں اس کیس کی نئی تاریخ سے آگاہ کیا جائے گا۔