میڈیا نمائندگان پر تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
میڈیا نمائندگان پر تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے کیس میں پولیس نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقدمے میں دفعہ 21-آئی لگائی جائے گی، جو میڈیا نمائندگان کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے، ڈرانے، دھمکانے اور تشدد سے متعلق ہے۔ دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیس کی مزید تفتیش انسپکٹر رینک کے افسر کے سپرد کی جائے گی تاکہ تحقیقات موثر انداز میں آگے بڑھائی جا سکیں۔
دریں اثنا صحافیوں پر تشدد کے کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کر دیا گیا ، جہاں جج امجد علی شاہ نے ملزمان راجا سرفراز اور چوہدری نوید کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ شناخت پریڈ کا عمل مکمل کر کے 23 ستمبر کو پیش کیا جائے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا میں 8ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں، سرکاری حکام کا انکشاف خیبرپختونخوا میں 8ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں، سرکاری حکام کا انکشاف عمران خان صرف انتشار چاہتا ہے، تحریک انصاف کا سیاسی کیریئرختم ہوچکاہے، راناثنااللہ دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار، شہرکو بچانے کیلئے شیرشاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ وزیراعظم کا ٹیکس دہندگان کو کاروبار دوست ماحول دینے اور ٹیکس چوروں کو پکڑنے کا حکم صدر مملکت آصف علی زرداری کا رواں ہفتے چین جانے کا امکان، تیاریاں شروع مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر پنجاب کی نشست سے سینیٹر منتخب ہو گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میڈیا نمائندگان دہشتگردی کی کی دفعات کا فیصلہ
پڑھیں:
شوہر کے بیہمانہ تشدد کیخلاف بیوی انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-17
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو الہ یار کی رہائشی بے بی نے اپنے شوہر سنیل میگھواڑ سوڈو دیر کے وحشیانہ تشدد کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اس نے الزام لگایا کہ دیر راجو نے اسے گلی میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے دانت توڑ دیے۔ اس نے کہا کہ دیر راجو ایک ایسا شخص ہے جو گھر اور محلے کے لوگوں کے ساتھ عادت بن چکا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ تشدد کے واقعے کے خلاف اے سیکشن پولیس اسٹیشن گئی، لیکن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے اسے طبی معائنے کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے حکام سے ملزم راجو کو گرفتار کرکے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔