بالی ووڈ کی سنجیدہ موضوع پر کامیاب ترین مزاحیہ فلم "جولی ایل ایل بی" کے تھری سیکوئل کے ٹریلر نے مداحوں اور فلم بینوں کی بے تابی میں اضافہ کردیا۔

فلم کا آفیشل ٹریلر کانپور اور میرٹھ میں ایک منعقد کردہ ایک شاندار تقریب میں ریلیز کیا گیا جس نے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

اس فلم کے تیسرے سیکوئل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اکشے کمار اور ارشد وارثی ایک ساتھ کورٹ روم میں مد مقابل دکھائی دے رہے ہیں۔
 

ٹریلر کی ابتدا ایک معمولی مقدمے سے ہوتی ہے، مگر آہستہ آہستہ معاملہ سنگین اور دلچسپ رخ اختیار کر لیتا ہے۔

اکشے کمار ایک ہائی پروفائل وکیل کے روپ میں آتے ہیں، جن کا انداز پُراعتماد اور بولڈ ہے۔

دوسری جانب ارشد وارثی ہیں جو ہمیشہ کی طرح اپنے مزاحیہ اور دلکش اسلوب میں ایک غیر معروف اور "چھوٹے وکیل" کا کردار نبھاتے ہیں۔

دونوں کے درمیان مکالموں کی جاندار جھڑپیں ناظرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

فلم کی کہانی کا محور "فارم ہاؤس رائٹس" یعنی زرعی زمین کے تنازعات اور عام آدمی کے مسائل پر گھومتا ہے جسے سماجی طنز اور عدالتی ڈرامے کو ہنسی مذاق کے تڑکے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے تاکہ ناظرین کو ہنسانے کے ساتھ ساتھ سوچنے پر بھی مجبور کیا جا سکے۔

ٹریلر کی لانچنگ پر اکشے کمار نے مداحوں میں کانپور کی مشہور "ٹھگّو کے لڈو" تقسیم کیے اور نظم و ضبط قائم رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

لانچنگ ایونٹ میں اکشے کمار "کنپوریا اسٹائل" میں گمچھا گلے میں ڈالے نظر آئے جب کہ ارشد وارثی مکمل وکیل کے روپ میں پہنچے۔

اسٹار جج کے طور پر شہرت رکھنے والے سوربھ شکلا بھی اپنی مخصوص انداز میں اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے۔

اکشے کمار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ جولی مشرا کے کردار میں واپس آنا میرے لیے ایک خاص سفر ہے۔ اصل مزہ تب آئے گا جب یہ جولی، ارشد کے جولی تیاگی سے عدالت میں ٹکرائے گا۔

ارشد وارثی نے اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جولی تیاگی میرا پہلا بڑا کردار تھا۔ اس بار جب یہ کردار واپس آیا ہے تو ایسا لگ رہا ہے جیسے پرانے دوست سے دوبارہ ملاقات ہو رہی ہو، لیکن اس بار اس دوست کا مقابلہ اکشے کے جولی مشرا سے ہے۔

جولی ایل ایل بی کے دونوں سیکوئل میں جج کا کردار یادگار بنانے والے سوربھ شکلا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جج تریپاٹھی میرا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کردار ہے، لیکن اب عدالت میں دو جولی ہوں گے، اس لیے ہنگامہ اور ہنسی دونوں دگنی ہو جائیں گے۔

سبھاش کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی "جولی ایل ایل بی 3" میں ہما قریشی، امریتا راؤ، سیما بسواس اور انو کپور بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم 19 ستمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جولی ایل ایل بی ارشد وارثی اکشے کمار

پڑھیں:

یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ’’پاکستان کی شان-گلگت بلتستان‘‘ریلیز

یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن سے محبت کے جذبات سے لبریز ایک خوبصورت نغمہ ریلیز کر دیا۔

یہ نغمہ، جس کے بول ہیں "پاکستان کی شان — گلگت بلتستان"  گلگت بلتستان کے نوجوان گلوکاروں کی آواز میں پیش کیا گیا جو وطنِ عزیز سے خطے کے عوام کے گہرے اور لازوال رشتے کی شاندار عکاسی کرتا ہے۔

نغمہ میں اُن بہادر جانثاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ گیت کے بول اس عزم کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ جس نے بھی پاکستان کی جانب میلی نگاہ ڈالی، اُسے ہمیشہ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

نغمے میں اس بات کا کی ترویج کی گئی ہے کہ ہمیں ذاتی اختلافات بھلا کر ملک کے روشن مستقبل کے لیے ایک ہو جانا چاہیے، ہم ایک عظیم قوم ہیں اور اس وطن کی سرفرازی کے لیے ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارہ کی فضا کو قائم کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ  یکم نومبر 1947 گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا عظیم جدوجہد کا دن ہے گلگت بلتستان کی عوام کی جدو جہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت اسکاوٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف اعلانِ جنگ کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کو ختم کیا ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد، گلگت کی فضاؤں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔

 14 اگست 1948 کو تقریباً ایک سال کی جہدوجہد کے بعد بلتستان کو بھی ہندوستان کے تسلط سے آزاد کرا لیا گیا،  گلگت بلتستان میں ڈوگرا راج کے خلاف وہاں کی بہادر عوام کی فتح کو آج بھی ایک عظیم معرکہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

 گلگت بلتستان اپنے منفرد محل وقوع کی وجہ سے ناصرف دفاعی بلکہ سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بالی ووڈ کے کپور خاندان پر ڈاکیومنٹری جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی
  • یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ’’پاکستان کی شان-گلگت بلتستان‘‘ریلیز
  • ’’اسٹرینجر تھنگزکےآخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری،ریلیز کی تاریخوں کا اعلان
  • نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟
  • باہوبلی کے مداحوں کے لیے بڑا سرپرائز، پروڈیوسر نے تصدیق کردی
  • ’منت میں میرے پاس بھی کمرہ نہیں، کرائے پر رہ رہا ہوں‘، شاہ رخ خان
  • ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ملاقات پر منافقانہ خوشی کا اظہار
  • موسیقی کے عظیم معمار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
  • موسیقی کے جادوگر خواجہ خورشید انور، مداحوں سے بچھڑے 41 برس گزر گئے
  • عاصم اظہر کو سب جانتے ہیں عاصم علی کون ہے؟ گلوکار کا 29ویں سالگرہ پر اہم اعلان