آن لائن طبی مشورے دیکھنے کی عادت جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
نئی تحقیق اور ماہرین صحت کی رائے کے مطابق آن لائن طبی مشورے یا بیماریوں کی معلومات دیکھنے کی عادت (جسے "Cyberchondria" بھی کہا جاتا ہے) صحت کے لیے نقصان دہ اور بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
درحقیقت انٹرنیٹ پر موجود معلومات ہر فرد کے لیے درست نہیں ہوتیں، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لوگ اپنی بیماری کی غلط تشخیص کر لیتے ہیں۔
ڈاکٹر سے رجوع کیے بغیر آن لائن مشوروں پر دوائیں لینا نقصان دہ یا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر اینٹی بائیوٹکس یا دل کی ادویات کے معاملے میں۔ کچھ صورتوں میں عام سر درد یا بخار کو لوگ آن لائن مطالعے کے بعد اسے کینسر یا جان لیوا بیماری تک سمجھ بیٹھتے ہیں جس سے ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
آن لائن معلومات پر انحصار کرنے سے مریض اسپتال جانے میں تاخیر کرتا ہے اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے مرض بگڑ سکتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ انٹرنیٹ کو صرف ابتدائی معلومات کے لیے استعمال کریں، حتمی علاج کے لیے ہمیشہ مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اگر کوئی علامت برقرار رہے تو فوراً طبی معائنہ کروائیں۔
انٹرنیٹ پر ابتدائی معلومات کیلئے بھی صحت سے متعلق تصدیق شدہ ذرائع والی ویب سائٹس کو ترجیح دیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ، امن و امان کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروسز 24 گھنٹوں کیلیے بند
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل فون ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کیلیے بند کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے امن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کو بند کر دیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل فون ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔ موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک بند رکھی جائے گی۔ دوسری جانب ڈیٹا سروس بند ہونے سے عوام الناس کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ طلباء، کاروباری شخصیات اور مختلف آن لائن شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دوسری سوشل میڈیا پر تھریٹ الرٹ سے متعل بھی افواہیں زیر گردش ہیں، تاہم محکمہ داخلہ نے سرکاری طور پر کسی خطرے سے متعلق اعلامیہ جاری نہیں کیا ہے۔