ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 932 ہوگئی: این ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 932 سے تجاوز کرگئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، 26 جون سے 10 سیمبر تک مجموعی طور پر ملک بھر میں 932 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 1057 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں جاری موسلا دھار بارشوں نے تباہی کی نئی داستان رقم کر دی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 527 مرد، 252 بچے اور 153 خواتین شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا میں ہوئی ہے، جہاں مختلف حادثات میں اب تک 504 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی طرح نیشنل پنجاب میں اب تک 246 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، سندھ میں 68 اور بلوچستان میں 26 ، گلگت بلتستان میں 41، آزاد کشمیر میں 38 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں بارشوں اور سیلاب کے دوران پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر 1057 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 320 بچے، 449 مرد اور 288 خواتین شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران پنجاب میں 658 افراد زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 218، سندھ میں 87، گلگت بلتستان میں 52، کشمیر میں 34 ، بلوچستان میں 5 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر تقریباً 8217 گھر تباہ ہوئے اور 6508 مویشی سیلابی پانی میں بہہ گئے،حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 671 کلو میٹر سڑکوں اور 239 پلوں کو نقصان پہنچا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ 4 ہزار 817 ریسکیو آپریشنز کے دوران 25 لاکھ 44 ہزار متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ 1626 ریلیف کیمپس میں اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 929 متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: بارشوں اور سیلاب ملک بھر میں کے مطابق کے دوران
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔