حضرت پیر ہارون الرّشید رح کے سالانہ عرس مبارک کی محفل 5 اکتوبر کو برطانیہ میں منعقد ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
حضرت پیر ہارون الرّشید رح کے سالانہ عرس مبارک کی محفل 5 اکتوبر کو برطانیہ میں منعقد ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (تبسم حسین ہارونی) دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئیے ہر دور میں اولیاءِ کاملین کا اہم کردار رہا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کے اولیاءِ کاملین نے اس نیک مقصد کے لئیے بے شمار قربانیاں پیش کیں اور ثابت قدمی کے ساتھ مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک لوگوں تک اللہ کریم اور اسکے حبیبِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا پیغام پہنچایا۔ دورِ حاضر میں اسی غرض و غایت کے تحت برطانیہ میں دربارِ عالیہ موہڑہ شریف کے زیرِ اہتمام ہر سال ذکر کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے
رواں سال برطانیہ کے شہر برمنگھم کی جامعہ مسجد ہارونیہ میں 5 اکتوبر بروز اتوار تاجدارِ موہڑہ شریف سالارِ اعلٰی سلسلۂ عالیہ نسبتِ رسولی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت پیر ہارون الرّشید رح کے سالانہ عرس مبارک کی محفل کا انعقاد کیا جا رہا ہے محفل سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری حضرت الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر صاحب کے زیرِ سرپرستی منعقد ہو گی۔ محفلِ پاک میں تلاوت نعت اور اورادِ نظیریہ شریف کے ساتھ حضرت پیر صاحب امتِ مسلمہ سے خطاب فرمائیں گے۔برطانیہ کے مختلف شہروں میں دربارِ عالیہ موہڑہ شریف کے قائم شدہ اسلامک سینٹرز میں محافل کا سلسلہ 3 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پیر صاحب 2 اکتوبر کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے برطانیہ کے لئیے روانہ جبکہ 16 اکتوبر کی صبح پاکستان پہنچیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرموجودہ حالات میں روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے، ہمیں تنگ کیا گیا تو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کرینگے، کاشف چوہدری موجودہ حالات میں روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے، ہمیں تنگ کیا گیا تو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کرینگے،... بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن،پارٹی رہنماوں کو اجازت نہ ملی بلوچستان میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشت گرد ہلاک الیکشن کمیشن کا روزانہ کی بنیاد پر کوآرڈی نیشن اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ، حکمنامہ جاری عدالت نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان طے، اقتصادی جائزے کے بعد نئی قسط ملنے کا امکان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حضرت پیر
پڑھیں:
31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ٹیکس سال 2025ء کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ 31 اکتوبر تک 2025ء کل 59 لاکھ ٹیکس ریٹنز جمع کرائے گئے۔ جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران جمع کرائے گئے 50 لاکھ ریٹرنز کے مقابلے میں 17.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ ان میں سے 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے اپنے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی بھی کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18.6 فیصد اضافہ ہے۔ مزید یہ کہ انفرادی ٹیکس دہندگان کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 9 ارب روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا گیا جو 60 ارب روپے سے بڑھ کر 69 ارب روپے ہو گیا جو کہ 15 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ بیان کے مطابق وزیرِاعظم کی ہدایات کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی۔ تاہم، ایسے ٹیکس دہندگان جو حقیقی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس نظام کے ذریعے متعلقہ فیلڈ فارمیشن سے رابطہ کر کے ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کی درخواست کر سکتے ہیں۔