ایڈیشنل آئی جی بلوچستان کا نئے آئی جی کے ماتحت کام کرنے سے انکار، چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
ایڈیشنل آئی جی بلوچستان کا نئے آئی جی کے ماتحت کام کرنے سے انکار، چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان پولیس میں نیا تنازع پیدا ہوگیا ہے، نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی)بلوچستان محمد طاہر کی تعیناتی پر ایڈیشنل آئی جی نے اپنے تحفظات اظہار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی بلوچستان سعید وزیر نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی بلوچستان محمد طاہر کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید وزیر نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط بھی لکھ دیا ہے۔جس میں انہوں نے موقف اپنا کہ نئے آئی جی بلوچستان محمد طاہر میرے جونیئر افسر ہیں، لہذا میں ان کے ماتحتی میں کام نہیں کر سکتا۔ذرائع کے مطابق نئے آئی جی بلوچستان محمد طاہر کے منصب سنبھالنے کے بعد سعید وزیر نے چارج چھوڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
چیف سیکریٹری کو بھیجے گئے مراسلے میں سعید وزیر نے مزیدکہا کہ محمد طاہر انتہائی مخلص، ایماندار اور فرض شناس افسر ہیں، تاہم بطور سینیئر افسر ان کے ماتحت کام کرنا مناسب نہیں سمجھتا، مجھے چھٹی دیکر میری خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے سپرد کر دی جائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحضرت پیر ہارون الرّشید رح کے سالانہ عرس مبارک کی محفل 5 اکتوبر کو برطانیہ میں منعقد ہو گی حضرت پیر ہارون الرّشید رح کے سالانہ عرس مبارک کی محفل 5 اکتوبر کو برطانیہ میں منعقد ہو گی موجودہ حالات میں روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے، ہمیں تنگ کیا گیا تو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کرینگے،... بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن،پارٹی رہنماوں کو اجازت نہ ملی بلوچستان میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشت گرد ہلاک الیکشن کمیشن کا روزانہ کی بنیاد پر کوآرڈی نیشن اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ، حکمنامہ جاری عدالت نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی جی بلوچستان ایڈیشنل آئی جی کے ماتحت کام
پڑھیں:
قومی ایئرلائن نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب روپےکا ٹیکس خود استعمال کیا، سیکریٹری نجکاری کمیشن کا انکشاف
فوٹوز فائل
سیکریٹری نجکاری کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ایئرلائن نے ایف بی آر کے نام پر 28 ارب روپےکا ٹیکس اکٹھا کیا اور خود استعمال کر لیا، پی آئی اے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 28 ارب روپے کھا گئی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل جاری ہے، جسے دسمبر تک مکمل کرلیں گے، امید ہے کہ اس بار قومی ایئر لائن کی بولی اچھی لگے گی، نجکاری کے لیے 4 کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں۔
رکن کمیٹی بلال احمد خان نے سوال کیا کہ قومی ایئر لائن کے ملازمین کے تحفظات کے لیے کیا کیا گیا ہے؟
سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا بڈرز کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے کہ ملازمین مخصوص عرصے تک برقرار رکھیں۔