جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، تین ون ڈے میچز قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئی ہے، جہاں وہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) میچز کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق تینوں میچز لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔ پہلا میچ 16 ستمبر کو، دوسرا 17 ستمبر کو اور تیسرا و آخری میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
لاہور آمد کے بعد مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا، جہاں وہ سیریز سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
دونوں ٹیموں کی تیاریاں عروج پر ہیں اور کوچنگ اسٹاف کی جانب سے کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ سیریز کے دوران بہترین کھیل پیش کیا جا سکے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن روانہ
لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن کے لئے روانہ ہوگئے ، جہاں وہ معمول کا طبی معائنہ کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پیر کی صبح لاہور سے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف تقریباً دو ہفتے لندن میں قیام کریں گے جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ اور چیک اپس ہوں گے، یہ دورہ ان کے باقاعدہ علاج اور میڈیکل مانیٹرنگ کا حصہ ہے۔
حالیہ دنوں میں ن لیگی صدر نے لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا دورہ کیا تھا، جہاں گردن اور پٹھوں کے درد کی شکایت پر ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے انہیں مزید تفصیلی معائنے کے لیے لندن جانے کا مشورہ دیا تھا ۔
واضح رہے کہ ن لیگی صدر اس سے قبل جون میں بھی علاج معالجے کے لیے لندن گئے تھے، چند ماہ میں یہ ان کا دوسرا طبی دورہ ہے۔
Post Views: 6