قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال، متاثرین کے ریلیف اور بحالی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال: وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت جاری کر دی

گورنر خیبرپختونخوا نے صدر مملکت کو سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات، روزگار، لائیو اسٹاک (مویشیوں) اور زرعی شعبے کو پہنچنے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔

ریلیف اور بحالی کا عمل بیک وقت ہونا چاہیے، قائم مقام صدر

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور طویل المدتی بحالی کے اقدامات کو ساتھ ساتھ چلنا چاہیے تاکہ عوام کو جلد از جلد معمولاتِ زندگی کی طرف واپس لایا جا سکے۔

ماحولیاتی و زرعی ایمرجنسی

صدر نے بتایا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مشورے پر حکومت نے ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کی ہے تاکہ کسانوں اور دیہی معیشت کو مشکل حالات میں سہارا دیا جا سکے۔

مزید پڑھیے: پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلا سندھ میں داخل، وزیرِاعظم کا بڑا ریلیف پیکیج کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی ایمرجنسی کے تحت حکومت ان علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جو سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد تیز کرنے کی ہدایت

قائم مقام صدر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ سیلاب متاثرین کی مالی امداد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے تیز کیا جائے تاکہ مستحقین تک بروقت مدد پہنچ سکے۔

نقصانات کا تخمینہ اور این ڈی ایم اے سے مشاورت

صدر مملکت نے کہا کہ نقصانات کے تخمینے کو فوری ترجیح دی جائے تاکہ بحالی اور تعمیر نو کے اقدامات میں تاخیر نہ ہو۔

مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری کا جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی این اے سے بریفنگ لیں گے اور جنوبی پنجاب سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کے دورے کریں گے تاکہ صورتحال کا خود جائزہ لیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبرپختونخوا سیلاب سیلاب قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ماحولیاتی و زرعی ایمرجنسی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا سیلاب سیلاب قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ماحولیاتی و زرعی ایمرجنسی گورنر خیبرپختونخوا یوسف رضا گیلانی زرعی ایمرجنسی

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان