کراچی، ڈیفنس میں سابق رکن قومی اسمبلی کے بنگلے سے سونا، غیرملکی کرنسی اور پستول چوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
کراچی:
ڈیفنس کے علاقے فیز 6 خیابان شہباز میں رہائش پذیر سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد صدیقی کے بنگلے سے نامعلوم ملزمان بھاری مالیت کی نقدی، غیر ملکی کرنسی، طلائی بسکٹ اور اسلحہ چوری کر کے فرار ہوگئے، درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔
سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کے پرائیویٹ گارڈ شاہنواز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شاہنواز نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ 11 ستمبر کو وہ بنگلے میں سوگیا تھا اور صبح آفتاب صدیقی نے فون کر کے اندر بلایا اور بتایا کہ ان کے باتھ روم میں موجود الماری کے دروازے کا لاک ٹوٹا ہوا ہے اور اس کا سامان بکھرا ہوا ہے۔
مدعی کے مطابق آفتاب صدیقی نے بتایا کہ ان کا لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول، 50 گولیاں، ایک لاکھ روپے نقد، 15 ہزار سعودی ریال، 3 سونے کے بسکٹ (30 تولہ) اور بریف کیس غائب ہے۔
درخشاں پولیس نے مدعی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ نمبر 709 سال 2025 بجرم دفعہ 380 اور 457 کے تحت مقدمہ درج کر کے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جو سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر کے واردات کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ادارۂ ترقیات شہر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے‘ آصف جان صدیقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-21
کراچی (پ ر) ڈائریکٹر جنرل ادارۂ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ ادارۂ ترقیات کراچی شہر کی منصوبہ بندی اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء اس ضمن میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے یہ بات اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹس سندھ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ یہ ملاقات کے ڈی اے کے مرکزی دفتر، سوک سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ وفد کی قیادت مسٹر ہونگ سو لی (Urban Development Specialist) نے کی جبکہ ٹیم ممبران میں رابعہ عارف اور ممتاز ہالیپوٹو شامل تھے۔ ملاقات کے دوران کراچی ماسٹر پلان کی تاریخی حیثیت اور گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے وفد کو یقین دلایا کہ ادارۂ ترقیات کراچی گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء کی تیاری اور تکمیل کے ہر مرحلے میں بھرپور تعاون فراہم