غزہ میں امریکی ادارے کی زیر نگرانی امدادی مراکز پر اسلام مخالف بائیکر گینگ کو سیکیورٹی پر مامور کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی و اسرائیلی حکومتوں کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیریئن فاؤنڈیشن (GHF) کے مراکز کی حفاظت کے لیے امریکی کنٹریکٹرز نے سینیئر ارکان کو تعینات کر دیا ہے۔ اسلام مخالف بائیکر گینگ انفیڈلز ایم سی (Infidels MC) نے بھرتی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی یو جی سلوشنز (UG Solutions) نے اس گینگ کے 10 سے زائد ارکان کو سیکیورٹی پر تعینات کیا ہے جن میں سے کم از کم 7 سینئر عہدوں پر فائز ہیں اور امدادی مراکز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان میں گروپ کا سربراہ جونی ’ٹیز‘ مَلفورڈ بھی شامل ہے جو یو جی سلوشنز میں ’کنٹری ٹیم لیڈر‘ کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی نے اپنے گینگ کے دیگر ارکان کو بھی بھرتی کیا۔

ملفورڈ کے جسم پر ’1095‘ کا نمایاں ٹیٹو موجود ہے جو اس سال کی علامت ہے جب پوپ اربن دوم نے پہلی صلیبی جنگ شروع کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کنٹریکٹرز کے اس فیصلے پر انسانی حقوق کے اداروں اور مقامی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس طرح کے انتہاپسند عناصر کی تعیناتی امدادی سرگرمیوں کے بجائے مزید کشیدگی کو جنم دے سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کے لیے معطل

محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع کوئٹہ میں 3G اور 4G انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی 31 اکتوبر بروز جمعہ رات 12 بجے سے عمل میں آئے گی اور 24 گھنٹے تک برقرار رہے گی۔ اس دوران پورے ضلع کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروس دستیاب نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران ایئر کی پہلی پرواز کا خیر مقدم

اعلامیے کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگی ہے: کینیڈین وزیر اعظم
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی، ایک لاکھ کے قریب اہلکار تعینات ہوں گے
  • مودی سرکار میں ارکان پارلیمان ارب پتی بن گئے، بھارتی عوام  انتہائی غربت سے بے حال
  • بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ
  • نیدرلینڈ پارلیمانی انتخابات، اسلام مخالف جماعت کو شکست، روب جیٹن ممکنہ وزیر اعظم
  • سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے عارضی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ
  • حکومتی شٹ ڈاؤن کا سنگین اثر، 4 کروڑ امریکی شہری خوراکی امداد سے محروم
  • امریکہ، حکومتی شٹ ڈاؤن کا سنگین اثر
  • کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کے لیے معطل