وزارت مواصلات میں 78ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
وزارت مواصلات میں 78ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزارت مواصلات میں 78 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں 78 ارب میں سے 50 ارب کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ آفس میں سامنے آئی ہیں۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان پوسٹ آفس میں28 کروڑ42 لاکھ کی کرپشن اورچوری رپورٹ ہوئی، اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ کے ایچ آرڈپارٹمنٹ میں بھی ایک ارب25 کروڑ69 لاکھ کی بیضابطگیاں ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی مختلف خریداریوں میں 2 ارب84 کروڑ کی سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
رپورٹ کے مطابق وزارت کے کمرشل بینکوں میں اکاونٹس کے باعث4 ارب58 کروڑکا نقصان ہوا اور وزارت میں12 کیسز میں 9 ارب42 کروڑ روپے کی عدم ریکوریاں رپورٹ ہوئیں جبکہ 13 کیسز میں 58 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔آڈیٹرجنرل نے پاکستان پوسٹ میں ذمہ داران کیخلاف کارروائی مکمل کرنے کی سفارش کی اور کہاکہ پوسٹ آفس میں خریداری میں پی پی آر اے رولزکی پابندی لازم قراردی جائے اور خسارے والے ڈاک خانوں کو منافع بخش بنانے کیلئے موثراقدامات کیے جائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمشعال کا پریانکا گاندھی کے نام خط، یاسین ملک کی پھانسی کو امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا مشعال کا پریانکا گاندھی کے نام خط، یاسین ملک کی پھانسی کو امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، بھارتی سپانسرڈ 4دہشتگرد ہلاک طالبان مخالفین سے ملاقاتوں کا الزام، افغان حکومت نے سینیئر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کردیا نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق... کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل، ملزم کا 100 بچوں سے زیادتی کا اعتراف بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا، 10ہلاک
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے زائد کی بے
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔