Daily Sub News:
2025-11-02@09:53:19 GMT

پنڈی وال گروپ کا یادگار اجلاس، ماضی کی حسین یادیں تازہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT

پنڈی وال گروپ کا یادگار اجلاس، ماضی کی حسین یادیں تازہ

پنڈی وال گروپ کا یادگار اجلاس، ماضی کی حسین یادیں تازہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (نامہ نگار) ─ پنڈی وال گروپ کے بزرگوں اور شخصیات کا ایک یادگار اجلاس اسلام آباد میں جناب ناصر محمود مغل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ کسٹم ملک طارق شیر بہادر، ناصر مغل، بابو اشفاق، خالد ایرانی، ذوالقرنین، فیاض الدین، محبوب عالم، سعید قریشی، الطاف سمیت راولپنڈی شہر کی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں راولپنڈی کی پرانی یادوں، بچپن کی شرارتوں اور ماضی کے دلچسپ واقعات کو یاد کیا گیا۔ شرکاء کچھ لمحوں کے لیے ماضی کی یادوں میں کھو گئے۔ اس موقع پر راولپنڈی شہر سے تعلق رکھنے والی تمام مرحوم شخصیات کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر میزبان ناصر محمود مغل نے شرکاء کی شاندار ضیافت کی، جس پر حاضرین نے ان کا شکریہ ادا کیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیپال میں معمولاتِ زندگی بحال: عارضی سیٹ اپ سے قبل فوجی سربراہ کی ملاقات نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق.

.. اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد حضرت پیر ہارون الرّشید رح کے سالانہ عرس مبارک کی محفل 5 اکتوبر کو برطانیہ میں منعقد ہو گی موجودہ حالات میں روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے، ہمیں تنگ کیا گیا تو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کرینگے،... ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آباد شہر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 

اسلام آباد میں  2  میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور  شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر   پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا  مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی  پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ‎تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے  مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • دلدار پرویز بھٹی کی ادھوری یادیں اور ایک کتاب
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کامیاب
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد
  • حاضر سروس جج کیخلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
  • گلگت بلتستان میں ای پروکیورمنٹ کے نفاذ کے حوالے سے اسلام آباد میں اہم اجلاس