’ کلچر امن و ترقی کا پل ہے‘، صدر زرداری کا عالمی ثقافتی فورم میں خطاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان، چین اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے، تخلیقی صنعتوں کو مضبوط کرنے اور برداشت و افہام و تفہیم کی فضا قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔
چین کے وژن کی حمایتچین کے شہر چینگدو میں منعقدہ ’سیکنڈ گولڈن پانڈا ایوارڈز انٹرنیشنل کلچر فورم‘ سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ کلچر امن، خوشحالی اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے لیے ایک لازمی پل کی حیثیت رکھتا ہے۔
China's Chengdu rolls out the red carpet for the Second Golden Panda Awards from September 12 to 13.
— First Voice (@decameronshow) September 13, 2025
انہوں نے چین کے تہذیبی تبادلے اور باہمی سیکھنے کے وژن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
عالمی اقدامات کی اہمیتصدر نے چین کے پیش کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (GDI)، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو (GSI) اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو (GGI) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات پائیدار ترقی، علاقائی استحکام اور جامع بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔
کلچر بطور مکالمہ، تصادم نہیںصدر زرداری نے کہا کہ GGI تہذیبوں کی تنوع کا احترام، ثقافتوں کے مابین برابری اور عوامی سطح پر تبادلے کو فروغ دیتا ہے، تاکہ ’تہذیبوں کے تصادم‘ کے بیانیے کو ختم کیا جا سکے۔
George Papandreou, former prime minister of #Greece, emphasized at the #Chengdu #GoldenPandaForum that arts and sports possess far greater civilizational power than commonly perceived. He stated these elements are crucial for shaping humanity's future, noting that true… pic.twitter.com/mXFKmcrQAl
— China Daily (@ChinaDaily) September 13, 2025
بدلتی دنیا اور چین کا کردارانہوں نے کہا کہ دنیا تیز رفتار تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے، اور اس موقع پر صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے محاذ آرائی کے بجائے تعاون اور win-win حل پیش کر کے ایک نیا راستہ دکھایا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امن تہذیبوں کا تصادم ثقافت چین سیکنڈ گولڈن پانڈا ایوارڈز انٹرنیشنل کلچر فورم صدر زرداریذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تہذیبوں کا تصادم ثقافت چین چین کے کہا کہ
پڑھیں:
میری ٹائم شعبے میں ترقی کا سب سے پہلے فائدہ ساحلی آبادیوں کو پہنچنا چاہیے، وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سمندر عالمی تجارت، انرجی اور مواصلات کا اہم حصہ ہیں۔
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ کانفرنس 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی تجارت کا 80 فیصد حصہ سمندر کے ذریعے ہوتا ہے، عالمی معیشت میں بلیو اکانومی کا حصہ 2 اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالرز ہے۔
یہ بھی پڑھیے: میری ٹائم شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعظم
انہوں نے کہا ہے کہ سمندر عالمی تجارت، انرجی اور مواصلات کا اہم حصہ ہیں، پاکستان کے پاس 1یک ہزار کلومیٹر سے زائد کا ساحلی علاقہ اور بحری وسائل کا عظیم اثاثہ موجود ہے، لیکن اس کے باوجود بلیو اکانومی کا ہماری جی ڈی پی میں حصہ صرف ایک فیصد ہے جو اس شعبے میں اصلاحات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے اڑان پاکستان وژن کے تحت سمندری شعبے میں بنیادی اصلاحات لا رہے ہیں، پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو بہتر بنا رہے ہیں، سمندری شعبے میں موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تذویراتی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فعال کرکے عالمی تجارتی کوریڈور تک ملک کی رسائی ممکن بنائی، بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں سمندری اور ساحلی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: میری ٹائم شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعظم
پائیدار ترقی کو ایک اخلاقی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن ہمیں زمین کے وسائل استعمال کرنے میں اعتدال اپنانے کی ہدایت کرتا ہے، بلیو اکانومی میں پائیدار ترقی کے لیے یہ اصول ہمارے رہنما ہونے چاہئیں، ہمیں لالچ کے بغیر ترقی کی کوششیں کرنی چاہئیں، میری ٹائم ترقی کا فائدہ سب سے پہلے ساحلی آبادیوں کو ہونا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال ساحل سمندر میر ٹائم ترقی وسائل