نیویارک کا میئر بنتے ہی پولیس کو اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم دوں گا، زہران
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک کے امیدوار زہران ممدانی کے بقول اگر منتخب ہوگیا تو پولیس کو حکم دیں گے کہ نیتن یاہو کو گرفتار کرلے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے کہا کہ میں میئر بننے کے بعد عالمی قوانین پر عمل کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارانٹ گرفتاری عالمی عدالت نے جاری کر رکھے ہیں جس پر عمل درآمد کو یقینی بناؤں گا۔
میئر کے امیدوار زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک شہر قانون پسندوں کا شہر ہے اور عالمی اداروں کے تقدس اور ان کے فیصلوں کا احترام کریں گے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ زہران ممدانی نیویارک میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ نیویارک کے میئر کے لیے الیکشن 4 نومبر کو ہوگا جس میں زہران ممدانی ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن کرٹیس سیلوا سے ہے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موجودہ میئر ایرک ایڈمز الیکشن سے دستبردار ہوجائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔