پشاور: صدر بازار میں عمارت کا ایک حصہ گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
پشاور:
صدر بازار میں جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) کے سامنے ایک عمارت کا دوسرا فلور اچانک گر گیا جس سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے۔
ترجمان ریسکیو1122 بلال احمد فیضی کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ترجمان کے مطابق ملبے تلے کل 6 افراد پھنسے ہوئے تھے جنہیں ریسکیو1122 نے بروقت کارروائی کے دوران نکالا۔ ان میں سے ایک شخص جان بحق ہوگیا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔
تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایمبولینسز کے ذریعے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ میں ایک دن میں 53 فلسطینی شہید، 16 بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
غزہ: قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صرف ایک روز میں مزید 53 فلسطینی شہید اور 16 بلند عمارتیں تباہ کردی گئیں۔
غزہ شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گزشتہ روز 6 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، جب کہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی تعداد 64 ہزار 871 ہوچکی ہے، جب کہ ایک لاکھ 64 ہزار 610 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے اعتراف کیا ہے کہ وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ کے 2 لاکھ سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے۔ ان کے مطابق غزہ کی 22 لاکھ آبادی میں سے 10 فیصد سے زیادہ لوگ ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔