Express News:
2026-07-24@01:26:22 GMT

ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا، ملزم کو ایم اے جناح روڈ کراچی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 80 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے، ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکا، اس حوالے سےمزیدتفتیش شروع کر دی گئی جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی میں ملوث میں ملوث ملزم ایف آئی اے

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا